مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران کے علاقے ماچس میں دو گھروں کو امریکی جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا گیا اور دو میزال فائر کیئے گئے۔ حملے کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔24 گھنٹوں میں 4 میزائل حملے کیئے گئے۔ پہلا حملہ سرحدی علاقے درگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں دو مکانات پر دو میزائل داغے گئے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے ۔دوسرا حملہ امبور شگہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیسرا حملہ بھی درگاہ منڈی میں کیا گیا جہاں خالی مکانات پر چار میزائل فائر کئے گئے۔ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں تیزی آگئی ہے ان حملوں میں بعض غیر ملکی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 ستمبر 2010 - 15:19
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔