ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں جمعرات کی شام مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے جو چار نوجوان زخمی ہوئے تھے جمعہ کی صبح ان میں سے اُنیس سالہ مدثر احمد حجام نے سرینگر کے شیر کشمیر ہسپتال میں دم توڑ دیا۔اس سے قبل جمعرات کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے آّٹھ سالہ میلاد احمد کی موت بھی اسی ہسپتال میں ہوئی۔ بارہ اگست کو فورسز کی فائرنگ کے دوران میلاد کے سر میں گولی لگی تھی۔ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیااس دوران حکام نے سوپور اور بارہ مولہ میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گیارہ جون سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوپور کے مدثر اور کولگام کے میلاد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اکسٹھ ہوگئی ہے۔