مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی شہر غزنی میں سڑک کے کنارے دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔افغان پولیس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول بم تھا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ یہ موٹر سائیکل شمالی شہر غزنی کے ایک پل پر کھڑی تھی۔ذرائع کے مطابق بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے پولیس کانوائے گذرنے والا تھا تاہم بم پہلے ہی پھٹ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور بھی دھماکے میں زخمی ہوگیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2010 - 15:28
افغانستان کے شمالی شہر غزنی میں سڑک کے کنارے دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔