مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل میں اس ہفتہ منگل کے دن 60 ممالک کے رہنما ایک اجلاس میں شرکت کریں گے جس کی وجہ سے کابل کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے افغانستان میں نیٹو نے انکشاف کیا ہے کہ منگل کے دن افغانستان میں ہونے والی 60 ممالک کی بین الاقوامی سربراہی کانفرنس کے دوران دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا گيا ہے۔
نیٹو کے مطابق اس کے فوجیوں نے طالبان کے لئے بم بنانے والے ایک اعلی طالبان کمانڈر کوکابل کے جنوب مغرب میں واقع واصل آباد علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے افغانستان کی تعمیر کے لئے کابل میں نیٹو اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک کے رہنما ایک کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔