مہر خبررساں ایجنسی نے راغٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ایک عہدیدار نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کےخلاف ججوں کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کرنے کے الزام میں ریفرنس بھجوا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری فنانس اورنگ زیب برکی نے یہ ریفرنس لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس خواجہ محمد شریف کے خلاف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوایا ہے۔
اس ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے اور ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
آئین کے آرٹیکل ایک سو نو کے تحت صدر پاکستان کو بجھوائے جانے والے ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ججوں کے لیے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہے۔