مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے کے دوران ایک امریکی شہری نے اپنی شیرخوار بیٹی کومسلسل رونے کی وجہ سے قتل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق ٹیکساس کے علاقے میک ایلن کا رہائشی تارک وطن ہیکٹر کاسترو ہفتے کو اپنے گھر میں امریکہ اور گھانا کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ دیکھ رہا تھا۔ اس دوران اس کی دو سالہ بیٹی مسلسل روئے جارہی تھی۔ ہیکٹر نے مشتعل ہوکر بچی کو مارا جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھر گلا دبا کر اسے قتل کردیا۔ اٹھائیس سالہ ہیکٹر کاسترو نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچی کے حلق میں ایک اسکریو ڈال دیا تاکہ یہ ایک حادثہ لگے اور پھر ایمبولینس کو طلب کیا۔ طبی عملہ لاش کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اسکریو کا حلق میں پھنسنا وجہ موت نہیں جس کے بعد پولیس نے ہیکٹر کاسترو کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کاسترو نے بچی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جون 2010 - 13:24
ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے کے دوران ایک امریکی شہری نے اپنی شیرخوار بیٹی کومسلسل رونے کی وجہ سے قتل کردیا ۔