کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا اجلاس کے موقع پر لوگوں نے زبردست مظآہرے کئے ہیں مظاہرین نےجی 20 ممالک کے سربراہوں ماحولیات اور اقتصادیات کا دشمن قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا اجلاس کے موقع پر لوگوں نے زبردست مظآہرے کئے ہیں مظاہرین نےجی 20 ممالک کے سربراہوں ماحولیات اور اقتصادیات کا دشمن قراردیا ہے۔
اس اجلاس میں عالمی معیشت کی بحالی کی کوششیں اور سخت مالیاتی ضوابط گفتگو کا اہم موضوع ہیں۔ بیس ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معاشی قوتوں کے سربراہان کے دو روزہ اجلاس میں بجٹ خسارہ کم کرکے تین سال میں نصف تک لانے، بینکوں کی لازمی سرمایے کی شرط کو سخت کرنے جیسے اقدامات پر اتفاق رائے سامنے آنے کی توقع ہے۔ عالمی معاشی بحران سے نکل کر بحالی کا سفر، اقتصادی ترقی کے اہداف اور بینکاری اصلاحات جی ٹوئنٹی کے اہم موضوعات میں شامل ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے خالی وعدوں سے غیرب ممالک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا