مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تین خودکش حملوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئےہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عراقی پولیس کے مطابق شمالی شہر موصل میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو افراد نے فوجی اڈے کے قریب خودکش حملے کئے۔ دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی دھماکوں کی ذمہ داری القاعادہ سے وابستہ عناصر نے قبول کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 جون 2010 - 11:55
عراق میں تین خودکش حملوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئےہیں۔