مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے یورپین پارلیمنٹ کے15 ارکان پر مشتمل وفد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی برائے ترقی، بجٹ کمیٹی اور ورکنگ گروپ برائے وسطی کے اراکین پر مشتمل 15 رکنی وفد کا 27 مئی تک رملہ، نابلوس اور مغربی بیت المقدس کے دورہ کا پروگرام تھا تاہم اسرائیل نے وفد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد وفد اب مصر کے رفح کے راستے سے داخل ہو گا۔ وفد علاقے میں امن، انسانی حقوق کی صورتحال اور فلسطینی علاقوں میں یورپی یونین کی امداد سے ہونے والے کاموں کا بھی جائزہ لے گا۔ اسرائیلی حکام نے وفد کو اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور بڑے پیمنے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے اور یورپی و امریکی ممالک تماشا دیکھ رہے ہیں۔