مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آج صبح بغداد میں پولیس جیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بم دھماکوں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں اب تک 23 اہلکار ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کئے گئے جو 2 گھنٹوں تک جاری رہے۔