اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان نے مشرق وسطی سے ایٹمی ہتھیاروں کو پاک کرنے کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان نے  مشرق وسطی سے ایٹمی ہتھیاروں کو پاک کرنے کی حمایت کی ہے۔

نیویارک میں سکیورٹی کونل کے مستقل ارکان روس، چین، فرانس ، امریکہ اور برطانیہ نے ایک بیان میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے 1995 کے معاہدے پر تاکید کرتے ہوئے اس کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ سکیورٹی کونسل کے مستقل ارکان نے مشرق وسطی سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور پاک کرنے کی حمایت کی ہے مشرق وسطی میں اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اس لئے امریکہ نے اس کی آشکارا حمایت نہیں کی ہے۔