امريكي وزارت دفاع نے اس بات كي تصديق كي ہے كہ وزارت دفاع كے ايك اعلي اہلكار اسرائيل كے ليے جاسوسي كر رہے ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي تحقيقاتي ادارے ايف بي آئي نے يقين  كے ساتھ كہا ہے كہ وزارت دفاع ميں ايك اعلي اہلكار اسرائيل كے لئے خفيہ طور پر كام كررہے ہيں

اس خفيہ كام ميں ايسے دستاويزات ملوث ہيں جو بش انتظاميہ كي ايران پاليسي سے متعلق ہيں ايف بي آئي نے اس اہلكار كے بارے ميں تحقيقات كا آغاز كيا ہے اس معاملے كے بارے ميں پہلي بار اطلاع خبررساں ادارے سي بي ايس نے دي تھي

ايف بي آئي كے اہلكاروں نے سي بي ايس كي خبر كي تصديق كردي ہے سي بي ايس نے انكشاف كيا تھا كہ وزارت دفاع كے يہ اہلكار ايك اسرائيل حامي ادارے كو اہم اطلاعات فراہم كررہے تھے

سي بي ايس كے مطابق اس ادارے كا نام امريكن اسرائيلي پبلِك افيئرز كميٹي ہے جو وزارت دفاع كے اہلكار سے ملنے والي اطلاعات اسرائيل تك پہنچاتي ہے