بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان اہم ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہند و پاک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں پاکستان کےوزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان اہم ملاقات شروع ہوگئی ہے۔  یہ ملاقات بھوٹان کے وزیراعظم کی رہائش گاہ پرہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا کوئی باقاعدہ ایجنڈا نہیں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات جاری ہے، جبکہ کچھ دیر بعد دونوں ملکوں کے وزراء اور سیکرٹریز خارجہ بھی شامل ہوجائیں گے۔