مہر مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 14 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دارالحکومت میں افریقی یونین کے فوجی اڈے پر خودکش ٹرک حملے میں4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ دارالحکومت موغادیشو کے جنوب میں باغیوں کی جانب سے فوج پرحملہ کیا گیا۔اس دوران 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی کی زد میں آکر 14سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ۔ جھڑپ میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ماٹر گولے داغے گئے ۔موغادیشو میں ہی افریقی یونین کے ملٹری بیس پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں 2 افریقی یونین کے اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔فوجی ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک افریقی یونین کے نئے بیس کی جانب آرہاتھاکہ ڈیوٹی پر مامور 2 فوجی اہلکاروں نے ٹرک پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
اجراء کی تاریخ: 28 اپریل 2010 - 12:27
صومالیہ میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 14 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دارالحکومت میں افریقی یونین کے فوجی اڈے پر خودکش ٹرک حملے میں4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔