سینے سے جڑی جڑواں فلسطینی بچیاں سعودی عرب میں آپریشن کے لئے منتقل ہوئی تھیں جہاں وہ انتقال کرگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سینے سے جڑی جڑواں فلسطینی بچیاں سعودی عرب میں آپریشن کے لئے منتقل ہوئی تھیں جہاں وہ  انتقال کرگئی ہیں۔ ریاض میں سعودی وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے مطابق فلسطینی دو بچیوںریتال اور ریتاج کو سرجری کے ذریعے الگ کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ انکے سینے میں بیکٹیریل انفیکشن تھا۔ اور انکا دل، جگر اور ہاضمے کا نظام ایک دوسرے سے جڑا ہوا تھا۔ ریتال اور ریتاج 27 مارچ کو غزہ کے علاقے خان یونس میں پیدا ہوئی تھیں۔ سینے سے جڑی ان بچیوں کو الگ کرنے کیلئے غزہ میں ناکافی طبی سہولتوں کی وجہ سے سعودی شاہ عبداللہ کی ہدایت پر سرجری کیلئے ریاض لایا گیا تھا۔ غزہ کےمحاصرے کی وجہ سے سعودی عرب پہنچنے کیلئے انہیں سفری دستاویزات اور سفر کی اجازت حاصل کرنے کیلئے طویل اور تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑا تھا۔