پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیک ن کے سربراہ نواز شریف نے آئینی پیکیج پر اختلاف کرکے قوم کو مایوس کیا اور نواز لیگ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے سے گریزاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  مسلم لیک   ن کے سربراہ نواز شریف نے آئینی پیکیج پر اختلاف کرکے قوم کو مایوس کیا  اور نواز لیگ میثاق جمہوریت پر عمل کرنے سے گریزاں ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی آئینی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضاربانی سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ نے میثاق جمہوریت پر بہت شور مچایا،تاہم اب ن لیگ اس پر عمل در آمد سے گریزاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انکی جماعت آئینی پیکیج میں کی گئی ترامیم سے متفق ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آئینی پیکیج پر اختلاف کرکے قوم کو مایوس کیااور ن لیگ کو پختونخوا کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔