مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے ساتھ سول جوہری تعاون پر مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔
پاکستان کےوزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سے سول جوہری تعاون پر مذاکرات سے مطمئن ہیں۔انھوں نے امریکہ سے سول جوہری تعاون پر مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔تاہم انھوں نے اس موضوع پر مزید کچھ کہنے سے اجتناب کیا مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ہرگزپاکستان کے ساتھ سول جوہری معاہدے نہیں کرےگا کیونکہ وہ پاکستان کو ایک مضبوط اور مستقل ملک کی شکل میں نہیں دیکھنا چاہتا اوراس سے قبل کی تاریخ میں امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بے وفائي کی ہے اور پاکستان کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں اور معاہدوں کو بھی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا اب امریکہ چونکہ اپنے پروردہ دہشت گردوں کو اسی خطے میں محدود رکھنا چاہتا ہے اس لئے اسے پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے اور جب امریکہ کی یہ ضرورت ختم ہوجائے گی تو پھر اسے پاکستان کی ضرورت بھی نہیں رہےگی لہذا پاکستانی حکام کوچہیے کہ وہ امریکہ پر زيادہ بھروسہ نہ کریں کیونکہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں ہے۔