پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل کیانی ایک وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل کیانی ایک وفد کے ہمراہ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔واشنگٹن میں ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں آج اتوار کے روز بھی پاکستانی سفارتخانہ کھلا رہے گا اور وفد کے کچھ اراکین اسٹریٹجک مذاکرات کی تیاری کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی، امریکی تھنک ٹینکس اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، جو امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی خصوصی دعوت پر امریکہ کے دورے پر ہیں وہ 24مارچ کو ہونے والے ابتدائی سیشن میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو پاکستانی سفارتخانے میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندےرچرڈ ہالبروک اہم بریفنگ دیں گے۔