ہندوستانی حکومت نے روس کے ساتھ چار ارب ڈالر کے دفاعی سازو سامان کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار آئرش ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانیحکومت نے روس کے ساتھ چار ارب ڈالر کے دفاعی سازو سامان کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی حکومت نے روسی وزیر اعظم ولادی میر پیو ٹین کے ایک روزہ دورے کے موقع پر فوجی سازوسامان کی خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ2 ارب 34 کروڑ ڈالر سے ایڈمیرل گورشکوو کی تعمیر مرمت سمیت بھارتی نیوی کے لئے44500 ٹن سیکنڈ ہینڈ ائیر کرافٹ کی مرمت کی جائے گی۔ روس اس وقت تامل ناڈو میں ہلکے پانی کے ایک ہزار میگاواٹ کے دو منصوبے تعمیر کر رہا ہے اور چار مزید بنائیں جائیں گے۔ بھارت اور روس نے آئندہ دہائی کے لئے اسٹریٹجک اور فوجی پارٹنر شپ میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔