مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے جزیرے مدیرا میں شدید طوفان اور باد و باراں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پرتگال کے ایک سینئر عہدیدار نے دارالحکومت میں ذرائع کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید طوفان اور باد و باراں کے باعث دارالحکومت لزبن سمیت کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے طوفان باد و باراں کے نتیجے میں 32 افراد کی ہلاکت اور 68 افرادکے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پرتگال کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جزیرے کے ایئر پورٹ کو تمام پرازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ پرتگال میں شدید طوفان کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے جبکہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے اور شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے