ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں نوجوانوں قاری صلاح الدین اور لطیف احمد وانی کی لاشیں ضلع بارہمولہ کے علاقے کچھومقام چندوسہ میں نذیر احمد پرے کے مکان کے ملبے سے ملی ہیں جسے ہندوستانی فوج کی 52راشٹرایہ رائفلز اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے گولہ باری کرکے تباہ کردیا تھا۔