ايران كے جوڈو كے عالمي چيمپئن نے فلسطيني عوام سے اظہار محبت و يكجہتي كرتے ہوئے اسرائيل كے كھلاڑي كے ساتھ مقابلہ كرنے سے انكار كر ديا

 ايران كے جوڈو كے عالمي چيمپئن نے فلسطيني عوام سے اظہار محبت و يكجہتي كرتے ہوئے اسرائيل كے كھلاڑي كے ساتھ مقابلہ كرنے سے انكار كر ديا

خبر رساں ايجنسي مہر كے نامہ نگار نے بتايا ہے كہ جوڈو كے عالمي كھلاڑي آرش مير اسماعيلي نے اسرائيلي كھلاڑي كے ساتھ مقابلہ كرنے سے انكار كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجھے اس بات پر فخر ہے كہ ميں فلسطيني عوام كے ساتھ اظہار محبت اور  يكجہتي كے طور پر اپنے سونے كے تمغے كو نظر انداز كر رہا ہوں

ايران اسرائيل كے خلاف پابنديوں كے بارے ميں بہت سخت پاليسي پر كاربند ہے اور ايراني عوام بھي اسرائيل كے ساتھ كسي قسم كا رابطہ ركھنے پر راضي نہيں ہے

ايتھنز ميں اسماعيلي كو اپنے پہلے ہي راونڈ ميں اسرائيلي كھلاڑي ايكود واقس سے مقابلہ كرنا تھا جس سے انہوں نے انكار كر ديا

ايشيا كي جوڈو يونين كے حكام نے اسماعيلي كي مقابلوں سے دستبرداري كي خبر كي تصديق كر دي ہے

اسماعيلي نے اپنے اس عمل سے ثابت كرديا كہ ہم اسرائيل كو كسي بھي سطح پر پسند نہيں كرتے  ہم ہر ميدان ميں اسرائيل كے فلسطينيوں پرہونے والے مظالم كے خلاف احتجاج كريں گے كاش عرب ممالك بھي اسماعيلي جيسے دلير اور شجاع كھلاڑي كي طرح سياسي ميدان ميں عمل كرتے تو فلسطينيوں كو يہ دن نہ ديكھنا پڑتے