پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے گذشتہ رات شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں چار میزائل فائر کیے گئے ۔ حملے میں جلال الدین حقانی گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے ،گاڑی اور اینٹی ائیر کرافٹ گن کو نشانہ بنایاگیا ۔ حملے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اینٹی ایئر کرافٹ گن جاسوس طیاروں کو مار گرانے کے لئے نصب کی گئی تھی۔