افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بائیس مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات چار ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بائیس مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات چار ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انتخابی عمل سے متعلق ایک افغان عہدے دار کے مطابق الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کے دوران فیصلے کا اعلان کرے گا ،جس کے تحت پارلیمانی انتخابات بائیس مئی کے بجائے اٹھارہ ستمبر کو کرائے جائیں گے ۔ افغان ذرائع کے مطابق انتخابات فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے پاس افغان انتخابات کرانے کے لئے کروڑوں ڈالر موجود ہیں لیکن سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز اس وقت تک جاری نہیں کئے جائیں گے جب تک انتخابی اصلاحات نہ ہوجائیں۔