مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں16 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی چار کشتیاں ضبط کرلی ہیں۔
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے کے جرم میں16ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کرکے4کشتیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار ماہی گیروں کو کراچی میں ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے ہندوستانی ماہی گیروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔