فرانس میں وکلاء نے مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میکرون حکومت کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں وکلاء نے مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میکرون حکومت کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس کی عدالت کے سامنے وکلاء کے گرون نے ہاکا ڈانس کے ذریعے نہ صرف احتجاج ریکارڈ کروایا بلکہ فرانسیسی صدر میکرون کی حکومت کے اقدامات پر ناراضگی کااظہار بھی کیا۔ واضح رہے فرانس بھر میں مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے ادھر زرد جیکٹ والوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =