فلپائن میں 6 دن کی بچی کو ایک بڑے تھیلے میں چھپا کر امریکہ جانے والی خاتون کومنیلا ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 6 دن کی بچی کو ایک بڑے تھیلے میں چھپا کر امریکہ جانے والی خاتون کومنیلا ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق منیلا ایئرپورٹ پر 43 سالہ جنیفر ٹالبوٹ کو 6 دن کی بچی کو ایک تھیلے میں چھپا کر امریکہ لے جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون پر انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

امریکی خاتون کا دعویٰ تھا کہ بچی ان کی خالہ کی ہے جسے وہ ڈومیسٹک پرواز کے ذریعہ ڈاواؤ سے منیلا لائی ہے تاہم وہ بچی کے سفری دستاویز اور پیدائش کی سند پیش کرنے میں ناکام رہی۔ حکام نے فلپائن میں موجود نوزائیدہ بچی کی ماں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =