افغانستان
-
کابل شہر کے مغرب میں زوردار دھماکہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں دشت برچی علاقہ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے اس دھماکے میں مالی اور جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔
-
قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی ایلچی سے ملاقات کی
قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ترکی میں طالبان مخالف افغان رہنماؤں کا اعلی اجلاس / قومی مزاحمتی کونسل کی تشکیل
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سابق افغان نائب صدر اور اہم جنگجو کمانڈر رشید دوستم کی میزبانی میں ہونے والے ایک اجلاس میں جلاوطن 40 افغان رہنماؤں نے طالبان کے خلاف اعلی قومی مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
-
کابل میں بیت المقدس کی علامت کی نقاب کشائی
الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد افغانستان کے دارالحکومت "کابل" میں بیت المقدس کی علامت اور تصویرکی نقاب کشائی کی گئی۔
-
افغانستان کے دارالحکومت "کابل" میں بیت المقدس کی تصویر اور علامت کی نقاب کشائی + تصاویر
فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت کے بعد افغانستان کے دارالحکومت "کابل" میں بیت المقدس کی علامت اور تصویرکی نقاب کشائی کی گئی۔
-
پاکستانی حکومت اور دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور دہشت گرد تنظيم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان طالبان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔
-
امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے.
-
کابل میں شیعہ مسجد میں زوردار بم دھماکہ/ متعدد افراد زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
طالبان نے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی
طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی۔
-
امریکہ کی طالبان کو دھمکی/ طالبان سے عورتوں سے متعلق فیصلے واپس لینے کا مطالبہ
امریکہ نے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان نے خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا، تو انھیں امریکہ کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
-
افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہیرمند کے بارے میں ایران کے حق کا احترام کرنا چاہیے۔
-
افغان طالبان کے سربراہ نے خواتین کے لئے برقع پہننا لازمی قراردیدیا
افغان طالبان کے سربراہ ہبت اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔
-
افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید سیلاب سے20 افراد ہلاک
افغانستان کے کئی صوبوں میں شدید سیلاب اور طوفان سے20 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
افغان طالبان نے خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس ٹر پابندی عائد کردی
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہرات میں خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
-
امیرعبداللہیان کا افغانستان میں ایران کے سفارتی مقامات کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نےافغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں افغانستان میں ایران کے سفارتی مقامات کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
کابل میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں 50 نمازی شہید
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
افغانستان کے شہرمزار شریف میں 2 بم دھماکوں میں 9 افراد شہید
افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں بم دھماکوں میں 2 مسافروینوں کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔
-
افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل پائدار امن کے قیام کی اصلی کلید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل پائدار امن کے قیام کی اصلی کلید ہے۔
-
ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شب قدر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لبنان کو فتنہ اور بغاوت کی طرف لے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔
-
رہبر معظم کا افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام
کابل میں ایرانی سفیر کے معاون اور اس کے ہمرہ وفد نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شہداء کے اہل خانہ کے نام تعزیتی پیغام پیش کیا۔
-
پاکستان اور افغان سرحد پرفائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
پاکستان اورافغانستان کی سرحد پر وہابی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
-
ایران کی افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں اہلسنت کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
افغان پولیس نے مزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا
افغانستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ افغان پولیس اور طالبان اہلکاروں نےمزار شریف میں شیعہ مسجد پر حملے کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
ایران کا افغانستان میں مسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مختلف شہروں میں عوام اور مساجد پرمسلسل ہونے والے بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ 40 افراد شہید100 زخمی
افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 40 روزہ دار نمازی شہید اور 100زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
-
ایران کے شہر گنبد کاؤوس میں دوستی ، محبت ، اتحاد اور استقامت پر مبنی افطار
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر گنبد کاؤوس میں ایران اور افغانستان کی دو قوموں کے درمیان دوستی ، محبت ، اتحاد اور استقامت پر مبنی پانچویں افطار پارٹی منعقد ہوئی ۔ یہ افطار پارٹی مجمع وفاق اسلامی کے تعاون سے منعقد کی گغی۔
-
ایران کی کابل میں تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت/ملزمان کی گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ
اسلامی جمہورکہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کو تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں ميں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔
-
افغان طالبان کا ایک وفد تہران کا دورہ کرےگا
طالبان ترجمان کے معاون انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ طالبان وزارت خارجہ کا ایک وفد تہران کا دورہ کرےگا۔
-
کابل کے تعلیمی اداروں میں بم دھماکوں میں 26 طالب علم شہید ہوگئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں تعلیمی اداروں میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 طالب علم شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا افغانستان کے بارے میں نقطہ نظر مثبت اور تعمیری ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا افغانستان کے بارے میں نقطہ نظر مثبت اور تعمیری ہے۔