امریکہ
-
امریکی فوجی انخلا کے بعد افغانستان کوامن و صلح میں تبدیل کردینا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے افغانستان سے امریکی فوج کی شکست اور انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو امریکی فوج کے انخلا کے بعد امن و صلح میں تبدیل کردینا چاہیے۔
-
کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔
-
امریکہ کا کابل ایئرپورٹ پر 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ
امریکہ نے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر تین ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
امریکہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت
طالبان کی افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جانب پیش قدمی جاری ہے جس کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
-
طالبان 90 روز میں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں
امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دیکر دارالحکومت کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
-
افغان رہنماؤں کو متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کرنا چاہیے
امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں اور امریکہ بھی افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
-
پاکستانی فوج کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع کی ٹیلیفون پر گفتگو
امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
-
افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک
افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک جب کہ اسکول اور کلینک تباہ ہوگیا ۔
-
امریکہ کی افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری/ 400 طالبان ہلاک
امریکہ کے بی 52 طیارے نے شبرغان کے علاقہ میں طالبان کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے بمباری کی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 400 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
روحانی، ایران کے بارے میں مغرب کا رویہ تبدیل نہیں کر سکے/ بائیڈن سے توقع بیکار
سیاسی مسائل کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ایران کے سابق صدر حسن روحانی ایران کے بارے میں مغرب کا رویہ تبدیل نہیں کر سکے۔
-
سی این این نے ویکسین نہ لگوائے والے 3 ملازمین کو نوکری سے نکال کردیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ویکسین نہ لگوائے والے 3 ملازمین کو نوکری سے نکال کردیا ہے۔
-
کیلی فورنیا میں لگی آگ 4 لاکھ 30 ہزار ایکٹر تک پھیل گئی
کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں لگی آگ 4 لاکھ 30 ہزار ایکٹر تک پھیل گئی، آگ سے 10ہزار گھر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
-
امریکہ میں مسافر بردار طیارہ کے حادثے میں 6 افراد ہلاک
امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
امریکی شہر نیویارک کی جیل دنیا کی سب سے خطرناک جیل ہے
دنیا کی خطرناک جیلوں میں امریکی شہر نیویارک کے جزیرے ریکرز کی جیل سر فہرست ہے۔
-
ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
امریکی رياست ٹيکساس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
-
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر حملے میں پولیس افسر ہلاک
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر مسلح شخص کے حملے میں پولیس افسر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
-
نیویارک میں ریسٹورنٹ اور جم میں کورونا ویکسین کے بغیر داخلے پر پابندی عائد
امریکی شہر نیویارک میں ریسٹورنٹ اور جم میں کورونا ویکسین کے بغیر داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
-
امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیریس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔
-
نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا
امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔
-
رہبرمعظم انقلاب اسلامی اور مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے درمیان غیر شائع شدہ گفتگو
اس ویڈیو میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور مرحوم ہاشمی رفسنجانی کے درمیان غیر شائع شدہ گفتگوپیش کی جاتی ہے جس میں رہبر معظم نے امریکہ کی بد عہدی اور اس پر عدم اعتماد کی طرف واضح اشارہ فرمایا ہے۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 42 لاکھ 34 ہزار 90 افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار 610 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے مرے والوں کی تعداد 42 لاکھ 34 ہزار 90 ہو گئی ہے۔
-
امریکہ عراق اور خطے میں تکفیری دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے خطے میں امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ تکفیری دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے۔
-
امریکہ کی مدد کرنے والے 200 افغان شہری امریکہ پہنچ گئے
افغانستان میں امریکہ کے لیے کام کرنے والے 200 افغان شہری اور ان کے اہل خانہ خصوصی طیارے کے ذریعہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
-
ایران نے مغربی ممالک کی عہد شکنیوں کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں بطورسند درج کرادیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے مغربی ممالک کی بد عہدیوں اور عہد شکنیوں کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں بطور سند درج کرادیا ہے۔
-
یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کا ہاتھ نمایاں ہے
یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کے جارح اتحاد کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔
-
امریکہ کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
امریکہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
امریکی ریاست آلاسکا کے قریب سمندر میں زلزلہ/ سونامی کی وارننگ جاری
امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
-
امریکی صدر کا عراق سے رواں سال کے اختتام تک اپنے تمام فوجی واپس بلاںے کا اعلان
امریکی صدر جو بائیڈن نے عراق کے وزير اعظم سے ملاقات میں عراق سے 18 برس بعد رواں سال کے اختتام تک اپنے تمام فوجی واپس بلاںے کا اعلان کیا ہے۔
-
امریکہ کو اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرنی چاہیے
چین کے نائب وزیر خارجہ نے اپنی امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے اور چین کو اپنے داخلی مسائل کا مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے۔
-
عراق کو داعش کے خلاف لڑنے کے لئے امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں
عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز داعش کے خلاف خود جنگ لڑ سکتی ہیں اس لیے عراق میں امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔