سعودی عرب
-
یمنی فوج کے ترجمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
یمنی فوج کے ترجمان آج مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے " نصر من اللہ " فوجی کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
-
یمن کی سعودی عرب پر مہلک اور کاری ضرب/ 2000 سے زائد فوجی گرفتار
یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں 500 کلو میٹر اندر " نصر من اللہ " فوجی کارروائی میں سعودی عرب کے 2000 سے زائد فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
امریکہ کا سعودی عرب میں جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام نصب کرنے کا فیصلہ
امریکہ نے سعودی عرب کے بادشاہ کی درخواست پر سعودی عرب میں مزید 200 فوجی اہلکارتعینات کرنےاور جدید میزائل سسٹم اور ریڈار نظام سینٹینل نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
عمران خان بال بال بچ گئے/ سعودی خصوصی طیارے کا الیکٹرک نظام فیل
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کے لئے سعودی عرب کے خصوصی طیارے میں سوار تھے طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا جس کے باعث سعودی جہاز دوبارہ امریکہ موڑدیا گیا۔
-
پاک بحریہ کے جہاز کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ
پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا ۔
-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی صوبہ حجہ پر وحشیانہ بمباری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی جنگي طیاروں نے یمن کے صوبہ پر آج بڑے پیمانے پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
-
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی کو رد کردیا
یمنی کی قومی نجات حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے جزئی جنگ بندی کی تجویز کو رد کردیا ہے۔
-
یمن میں سعودی عرب کا جزئی جنگ بندی اعلان
امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب نے جزئی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
-
سعودی عرب کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ بُرقعہ ، حجاب اور پردے کے اصول کو ختم کرکے دُنیا کے 49 مُمالک کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد نے جمال خاشقجی کے قتل کا اعتراف کرلیا
سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبولمیں سعودی عرب کے قونصلخانہ ميں خاشقجی کوان کی نگرانی میں قتل کیا گیا۔
-
سعودی عرب اور اسرائیل کا خاتمہ قریب/سعودی عرب اوراسرائیل کی مشترکہ پالیسیاں
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دونوں ممالک کی پالیسیوں ميں یکسانیت اور اشتراک پایا جاتا ہے سیاسی مبصرین اور ماہرین نے سید حسن نصر اللہ کے بیان کو حقیقت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو علاقائی اور اندرونی سطح پر شدید مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے۔
-
سعودی عرب اور بحرین کے وزراء خارجہ کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات
صہیونی نامہ نگار نے فاش کیا ہے کہ نیویارک میں سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر اور بحرین کے وزير خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کا ایک ارب ڈالر قرض کا تقاضا
سعودی عرب کی یمنی ڈرونز حملوں میں تباہ ہونے والے تیل کمپنی آرامکو نے بعض بینکوں سے ایک ارب ڈالر کے قرض کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عراق کے وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب/ ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کی کوشش
المیادین کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے سعودی عرب کے دورے کا ایک مقصد سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا ہے۔
-
سعودی عرب کا اسلام اور مسلمان، دشمن اور مخالف طاقتوں سے گٹھ جوڑ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بعض عرب ممالک کے اسلام اور مسلمان دشمن اور مخالف طاقتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک اسرائیل کی بقا اور فلسطینیوں پر ظلم و جفا کے ذمہ دار ہیں۔ عرب ممالک نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا ۔
-
سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے
یمنی فورسز نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم پر سعودی عرب کو خبردار اور متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔
-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری میں 13 یمنی شہید
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ ضالع میں ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے ہیں شہداء میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
-
سعودی عرب کی گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری
یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔
-
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 24 رکن ممالک کی سعودی عرب کی مذمت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 24 رکن ممالک نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
یمنی فورسز کاعسیر میں زلزال 1 نامی میزائل سے حملہ
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے ہیں۔
-
یمن کے ایک ہی حملے میں متحدہ عرب امارات تباہ ہوجائے گا
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے مستقبل میں حملوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کا جنازہ نکل جائےگا۔
-
سرزمین حجاز پر آل سعود کی حکومت اپنی عمر کی آخری سانسیں لے رہی ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین حجاز پر آل سعود کی حکومت اب کمزور اور ضعیف ہوگئی ہے اور وہ اپنی عمر کے آخری مراحل میں ہے۔
-
سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں
سعودی عرب کے مشیر خارجہ عادل الجبیر نےآرامکو پر حملے کا الزام ایک بار پھر ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ آرامکو پر استعمال شدہ ہتھیار ایرانی تھے۔
-
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن پر بمباری کا سلسلہ جاری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد یمنی مظلوم عوام شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
-
اقوام متحدہ کا یمن کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روکنے کا استقبال
اقوام متحدہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کو بند کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے امن و صلح کے لئے اہم قراردیا ہے۔
-
سعودی عرب کی یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے بھیانک جرائم اور ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے میں ایران کا نام لے رہا ہے۔
-
آرامکو پر حملے کے جواب ميں مختلف آپشنز موجود ہیں
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پر حملے کے جواب میں مختلف آپشنز موجود ہیں۔
-
چین کے صدر اور سعودی عرب کے بادشاہ کی ٹیلیفون پر گفتگو
چین کے صدر اور سعودی عرب کے بادشاہ نے آرامکو پر حملے کے بعد ٹیلیفون پر گفتگو کی اور علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
-
یمن نے مشروط طور پر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے متوقف کردیئے
یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے خیر سگالی اور مشروط طور پر پر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے متوقف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
-
امریکہ کی سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی۔