ہندوستان
-
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 992 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 992 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار 682 ہو گئی ہے۔
-
کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے کافرنس سے بھارتی پرچم ہٹا دیا
مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی پرچم ہٹا دیا۔
-
دہلی کے فسادات برصغیر کی تقسیم کے بعد بدترین فساد
بھارت کی عدالت نے نئی دہلی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کو برصغیر کی تقسیم کے بعد بدترین فساد قرار دیا ہے۔
-
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16 ہزار 653 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 16 ہزار 653 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 6 ہزار 946 ہو گئی۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد 8 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
-
بھارت بڑی طا قتوں کی صف سے باہر ہوگیا
آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی ادارے لوئی انسٹی ٹیوٹ نے 2020 کے لیے ایشیا کا پاؤر انڈیکس جاری کیا ہے جس میں بھارت نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 40 پوائنٹ کم حاصل کیے ہیں اور بھارت بڑی طاقتوں کی صف سے باہر ہوگيا ہے۔
-
فروری تک بھارت کی نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان
بھارت کی ایک سرکاری کمیٹی کے مطابق آئندہ برس فروری تک ملک کی ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی میں سے لگ بھگ نصف آبادی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی گاڑی کو حادثہ/ 1 ہلاک 3 زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
-
راہول گاندھی کی حکمراں جماعت بی جے پی پر شدید تنقید
کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس کا بہتر مقابلہ کیا ہے۔
-
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے اتحاد کی تشکیل
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی قیادت میں اتحاد تشکیل دیا ہے۔
-
بھارت میں کنوئیں سے لڑکی کو تین دن بعد زندہ نکال لیا گيا
بھارتی پولیس کی جانب سے22 سالہ لڑکی کو 60 فٹ گہرے کنوئیں میں سے 3 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔
-
بھارت میں بارشیں اورسیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
بھارت کے جنوبی حصے میں بارشیں اورسیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
-
بھارتی ریاست تلنگانہ میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ 2 روز سے شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف واقعا ت میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بندی کے ایک سال بعد رہا کردیا گیا۔
-
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 9 ہزار 917 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 77 ہزار 783 ہو گئی۔
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
-
چین بھارت کو آرٹیکل 370 کی بحالی پر مجبور کردے گا، فاروق عبداللہ
کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چین آرٹیکل 370 کو بحال کروا کے مقبوضہ کشمیر کی غضب کی گئی حیثیت دوبارہ دلوائے گا۔
-
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد امریکہ سے بڑھ سکتی ہے
امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں دیہاتی آبادی کورونا وائرس کو خطرہ نہیں سمجھتی جس کی وجہ سے بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد امریکہ سے بڑھ سکتی ہے۔
-
بھارت عالمی دہشت گردی میں سرفہرست ہے، فارن پالیسی
امریکی جریدے فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردی میں بھارت سر فہرست ہے۔
-
بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوگی، راہول گاندھی
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔
-
اقوام متحدہ کا بھارت میں خواتین پر زیادتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ نے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر گہرے رنج اور تشویش کا اظہار کردیا ہے۔
-
کلبھوشن کیس میں وکلا کی عدالتی معاونت سے معذرت
پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بھارت کو کلبھوشن یادیو کے لئے وکیل مقرر کرنے کی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی ہے جب کہ ملک کے 2 سینیئر وکلا نے عدالتی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک
کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
بھارت انسانی حقوق کی پاسداری کرے، یورپ
یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کی چئیرپرسن ماریا ایرینا ایم ای پی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔
-
کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
-
کشمیر میں بھارتی فورسزکے جعلی مقابلے میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے
بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے تین نوجوانوں کی قبر کشائی کے بعد ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔
-
بھارت میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی
کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت ہلاکتوں کے اعتبار سے بھی دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔
-
پاکستان کا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر مالی جرائم میں ملوث ہیں کا الزام
پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔
-
بھارتی پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔
-
بھارت میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 63 لاکھ سے تجاوز کرگئی
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور وائرس کا شکار افراد کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔