ظریف
-
ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا/ اب دنیا کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دس سے زائد بار اس کی تصدیق کی، اب دیگر ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
-
علاقائی عوام امریکہ اوراس کےعلاقائی اتحادی ایجنٹوں سے بیزار اور متنفرہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقائی عوام امریکہ اور اس کے اتحادی ایجنٹوں سے بیزار اور متنفر ہیں۔
-
افغانستان کے سفیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
تہران میں افغانستان کے سفیر نصیر احمد نے اپنی ماموریت کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے الوداعی ملاقات کی۔
-
تاجیکستان کے نئے سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کو اسناد پیش کئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سے تاجیکستان کے نئےسفیر نے ملاقات کی اور اپنے سفارتی اسناد پیش کئے۔
-
امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی بعید ہے/ قیدیوں کا تبادلہ ممکن
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان لڑائی بعید ہے قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے لیکن قیدیوں کے تبادلے میں زاغری شامل نہیں ہے۔
-
ظریف نے فیکس نیوز سے کیوں گفتگو کی؟
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو کے بارے میں کہا ہے کہ اکثر امریکی عوام اس چینل کو دیکھتے ہیں لہذا موجودہ شرائط میں اس قسم کی گفتگو کی ضرورت ہے
-
سی بی ایس:
مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے دی تھی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے دی تھی اور اب ایران امریکہ کے جواب کا منتظر ہے۔
-
ٹرمپ کی طرف سے دباؤ کا معرکہ بھی شکست سے دوچار ہوجائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وویر خآرجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کا دباؤ کا کارزار بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔
-
صدر ٹرمپ کا ایران پر دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران پر امریکی صدرٹرمپ کے اقتصادی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران پر اقتصادی دباؤ کا معرکہ بھی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا۔
-
امریکہ کی رفتار کو سیاست نہیں کہا جاسکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کوتوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اور دوسروں کو بھی روکتا رہتا ہے۔
-
ظریف نیویارک پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
-
ظریف کی سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر امریکہ کی خاموشی پر شدید تنقید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں، مخالفین اور منتقدین کے قتل عام پر امریکہ کے سکوت اور خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہدر حقیقت اسرائیل اور سعودی عرب کے وحشیانہ ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک روانہ ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
-
ظریف منگل کے دن نیویارک روانہ ہوں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے دن نیویارک روانہ ہوں گے۔
-
ایرانی وزیرخارجہ کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
ایران اور ترکی کے درمیان 5 شعبوں میں تعاون جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی کے دورے کے بعد کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے درمیان پانچ شعبوں میں بھر پور تعاون جاری رہےگا۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایران اور ترکی کی باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی اور ایران کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا شام اور ترکی کا دورہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شام اور ترکی کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
-
ایران کی شام کے بحران کو علاقائی ممالک کے تعاون سے حل کرنے پر تاکید
ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے تعاون پر تاکید کی ہے۔
-
تہران اور دمشق کا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ انقرہ / سیاسی، اقتصادی اور علاقائی امور پر گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف شام کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے انقرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی، سیاسی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
-
دمشق میں ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ظریف دمشق روانہ ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ آج شام کے دورے پر روانہ ہوں گے/ صدر بشار اسد سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
-
یورپی ممالک اپنے معاہدوں اوروعدوں کو پورا کرنے میں ناکام/ ایران مزید انتظار نہیں کرےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ایران ان کا مزيد انتظار نہیں کرےگا۔
-
عباس موسوی ایرانی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک حکم میں سید عباس موسوی کو ایرانی وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
-
امریکہ ، ایرانی سپاہ کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں تاکید کی ہے کہ امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مہم جوئی کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ہے۔
-
ایرانی سپاہ کے خلاف امریکی اقدام کا بھر پورجواب دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے خلاف امریکی اقدام کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔
-
ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کا مقابلہ نہ کرنے پر یورپی ممالک پر شدید تنقید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی کا مقابلہ نہ کرنے پر یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو اغیار پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔