طالبان
-
افغان طالبان تیزی سے ملک میں امن و امان بحال کررہے ہیں
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان ملک میں تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔
-
طالبان کا افغانستان میں اسلامی امارت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں امارت اسلامی تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔
-
جلال آباد میں افغانستان کا پرچم اتارنے اور طالبان کا پرچم نصب کرنے کے دوران جھگڑے میں 3 افراد ہلاک
افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی جانب سے افغان پرچم اتارنے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ہونے والی جھڑپ میں 3 افراد مارے گئے جب کہ 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے
افغان طالبان نے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
-
شہید میجر جنرل سلیمانی کا افغانستان میں امریکہ کی شکست کا واضح اعلان
شہید میجر جنرل سلیمانی نے افغانتسان کے عوام سے امریکہ کی خیانت اور شکست کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا مقابلہ نہیں کرسکتا تو ایران کا مقابلہ کیا کرےگا۔
-
طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر دوحہ سے قندہار پہنچ گئے
افغان طالبان کے نائب سربراہ اور اہم رہنما ملا عبدالغنی برادر قطر سے افغانستان کے شہر قندہار پہنچ گئے ہیں۔
-
افغانستان میں طالبان کی سرکاری ملازمین کو کام پر واپس آنے کی ہدایت
افغانستان میں طالبان نے سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملازمین معمول کی زندگی کا اعتماد کے ساتھ آغاز کریں اور کام پر واپس آجائیں، انہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں گی اور کچھ نہیں کہا جائے گا۔
-
کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گيا
امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔
-
پاکستان کا طالبان سے مطالبہ/ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کی صدارت میں پاکستان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طالبان اور افغان گروہوں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں۔
-
طالبان نے دارالحکومت کابل میں اپنا گورنر مقرر کردیا
طالبان نے ملا شیریں کوافغانستان کے دارالحکومت کابل کا گورنر مقرر کردیا ہے۔
-
ایران کا افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، افغانستان کے عوام اور ان کے مطالبات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا۔
-
کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، طالبان نےا افغانستان میں قومی حکومت تشکیل دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
-
ملالہ یوسف زئی کا افغانستان میں طالبان کے قبضے پرتشویش اور مایوسی کا اظہار
نوبل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان کے قبضے پر اپنی تشویش ، مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
-
افغان طالبان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل میں داخل ہوگئے
افغان طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ صدارتی محل میں داخل ہوگئے ہیں۔
-
افغان صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق
افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔
-
طالبان افغانستان کے دارالحکومت میں کابل میں داخل/ صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے
افغانستان کے صدارتی محل میں جاری مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اہل خانہ اور ساتھیوں سمیت ملک چھوڑ کر تاجیکستان چلے گئے جب کہ عبوری حکومت کے لیے سابق وزیر داخلہ احمد علی جلالی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
طالبان نے افغانستان کے شہر مزار شریف پر قبضہ کرلیا
طالبان نے شمالی افغانستان میں حکومت کے مضبوط گڑھ مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
-
برطانوی وزير اعظم کا افغان حکومت کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کی واپسی کے باوجود کابل حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
-
افغان صدر اشرف غنی کی مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر دوستوں سے امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں مشورہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
-
طالبان نے افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 18 صوبوں کے مراکز پر قبضہ کرلیا
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔
-
امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے
برطانیہ کے وزیردفاع بین والیس نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلا کرکے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور افغانستان مکمل طور پر دہشت گردوں کے ہاتھ میں چلا جائےگا۔
-
ایران کا افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں جاری تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
-
طالبان نے قندہار سمیت اب تک افغانستان کے 12 صوبوں کے مراکز پر قبضہ کرلیا
طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
-
طالبان نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی جاری ہے طالبان نے ہرات کے پولیس ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
-
طالبان دہشت گردوں کا غزنی پر قبضہ ہوگیا/ ہرات اور بادغیس میں لڑائی جاری
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ طالبان نے غزنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
-
افغانستان کے موجودہ حالات میں افغان مسائل کا سیاسی حل ممکن نہیں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے طالبان کی طرف سے صدر اشرف غنی کے ساتھ مذاکرت پر راضی نہ ہونے کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں افغان مسائل کا سیاسی حل ممکن نہیں ہے۔
-
طالبان 90 روز میں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں
امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دیکر دارالحکومت کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں۔
-
طالبان نے افغانستان کے 65 فیصد علاقہ پر قبضہ کرلیا
یورپی یونین کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے 65 فیصد علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔
-
قطرمیں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مذاکرات کا آغاز/ افغانستان میں تین دن میں 27 بچے ہلاک
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی صورتحال پر 3 روزہ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے ادھرافغانستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران جھڑپوں میں 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان ، افغانستان میں قیام امن کی ضمانت نہیں دے سکتا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کی ضمانت نہیں دے سکتے۔