انتخابات
-
وزارت داخلہ میں انتخابات کے مرکزی دفتر کا افتتاح
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی کی موجودگی میں وزارت داخلہ میں انتخابات کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہوا۔
-
برطانوی پارلیمنٹ نے وقت سے پہلے عام انتخابات کا بل منظورکرلیا
یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات کا بل منظورکرلیا۔
-
برطانوی پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کی تجویز مسترد کردی
برطانوی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے وزیراعظم بورس جانسن کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
-
ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست
جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور صدر موریسیو ماکری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے البرٹو فرنانڈز نے کامیابی حاصل کرلی۔
-
کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کامیاب
کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
-
افغانستان میں صدارتی انتخابات منعقد
افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجود افغان عوام نے صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔
-
قندھار میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکا
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
-
پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر عہدے سے فارغ ہوگئے
پاکستان الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں۔
-
افغانستان میں انتخابی ریلی کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک
افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
-
اسرائیل میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری
اسرائیل میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔انتخابات میں پانچ بار وزیراعظم رہنے والے نیتن یاہو اور سابق آرمی چیف بینی گانتز مد مقابل ہیں۔
-
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف حکومت کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ۔
-
تہران میں مقامی کونسلوں کے پانچویں انتخابات کا سلسلہ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مقامی اور معاون کونسلوں کے پانچویں انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے میئر نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
-
پاکستان کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری
پاکستان کے قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
-
استنبول میں رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت کو میئر کے انتخابات ميں شکست
ترکی کے شہر استبنول کے میئر کے لیے دوسری مرتبہ منعقدہ متنازع انتخاب میں صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کو حزب مخالف کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اوغلو نے واضح اکثریت سے شکست دے دی۔
-
امریکی صدر نے دوسری بار صدارتی مہم کا آغاز کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔
-
بورس جانسن وزیر اعظم کی دوڑ میں دوسرے مرحلے میں بھی سرفہرست
برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی کے حامی بورس جانسن نے تھریسامے کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم کے امیدوار کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 40 فیصد ووٹ حاصل کرکے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔
-
ڈنمارک انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست کا سامنا
ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جبکہ حکمراں جماعت نے شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔
-
بھارتی پارلیمانی انتخابات میں 78 خواتین کامیاب
بھارتی لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات میں 78 خواتین نے کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
-
بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا
بھارتی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان اپنی ویب سائٹ پرکر دیا ہے جس کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی نے تن تنہا 300 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
-
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج پر ہنگامہ آرائی میں 6 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر صدر جوکو ویدودو کی کامیابی پر مخالف امیدوار کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
نریندر مودی کے ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے امکان
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار نظر آتی ہے۔
-
آسٹریلیا کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کو فتح حاصل
آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی ہے جبکہ اپوزیشن نےانتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔
-
ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پولنگ جاری
ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 59 حلقوں ميں ووٹنگ جاری
بھارت میں عام انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کیلئے 59 حلقوں میں آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
-
جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا۔
-
بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ جاری
بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7ریاستوں کے 51 حلقوں میں جاری ہے۔
-
بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ جاری
بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بہار، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، اترپردیش اور راجستھان سمیت 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے لیے 960 امیدوار میدان میں ہیں۔
-
ہندوستان کی 13 ریاستوں میں تیسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز
آسام، بہار اور گجرات سمیت بھارت کی 13 ریاستوں میں لوک سبھا کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
بی جے پی کو ووٹ دینے والے شہری نے اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی
بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے ایک ووٹر پون کمار نے بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کو غلطی قراردیکر اپنی سیاہی لگی انگلی کاٹ لی۔
-
بھارت میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری
بھارت میں لوک سبھا کے 17 ویں انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ریاستوں کی 95 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔