محرم
-
محرم الحرام میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عزاداری کا سلسلہ جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں اور دیہاتوں ميں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ کربلا کے پیاسوں کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
-
رشت میں حسینی عزاداروں پر باران رحمت
ایران کے صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت میں کل رات حسینی عزاداروں نے باران رحمت میں مجلس عزا میں شرکت کی۔
-
انجمن عشاق الحسین (ع) کی طرف سے محرم کی چوتھی شب میں عزاداری
تہران کے سرچشمہ ثقافتی مرکز کے احاطے میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ محرم الحرام کی چوتھی شب میں کربلا کے شہداء کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔ مجلس عزا سے حاج علی قربانی نے خطاب کیا۔
-
شہر کرد میں محرم کی تیسری شب میں عزاداری کا سلسلہ جاری
ایران کے شہر کرد میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ محرم الحرام کی تیسری شب میں کربلا کے پیاسوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔ ایران بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سید مجید بنی فاطمہ کی محرم کی تیسری شب میں نوحہ خوانی
اس ویڈیو میں سن 1396 شمسی میں سید مجید بنی فاطمہ کی محرم کی تیسری شب میں نوحہ خوانی کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
مہدی رسولی کی محرم کی تیسری شب میں نوحہ خوانی
اس ویڈیو میں سن 1397 شمسی میں حاج مہدی رسولی کی محرم کی تیسری شب میں نوحہ خوانی کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
انجمن ریحانۃ النبی (ص) کی طرف سے محرم کی تیسری شب میں مجلس عزا منعقد
تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر انجمن ریحانۃ النبی (ص) کی طرف سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ محرم کی تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی، مجلس عزا سے حجۃ الاسلام حسینی قمی نے خطاب کیا۔
-
انجمن میثاق با شہداء کی جانب سے محرم کی تیسری شب میں مجلس عزا
تہران میں حضرت امام علی (ع) فوجی یونیورسٹی میں انجمن میثاق با شہداء کی جانب سے محرم کی تیسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس سے حجۃ الاسلام پناہیان نے خطاب کیا جبکہ میثم طیعی نے نوحہ خوانی کی۔
-
امریکہ , اسلحہ اورفوج کے زور پر دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے امور میں غیر ملکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ خطے میں مداخلت نہ کرے جبکہ یہ سب ممالک درہم و دیناراور اپنے خفیہ اداروں کے ذریعہ لبنان کے امور میں مداخلت کرتے ہیں۔
-
شہریار میں انجمن انصار الحسین کی طرف سے محرم کی دوسری شب میں مجلس عزا منعقد
ایران بھر میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی کربلا کے میدان میں عظيم الشان قربانی کی یاد میں مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے شہریار میں بھی انجمن انصار الحسین کی طرف سے محرم کی دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
انجمن محبان الرضا کی طرف سے محرم کی دوسری شب میں مجلس عزا
تہران میں شہدائے طرشت اسٹیڈیم میں انجمن محبان الرضا نے محرم کی دوسری شب میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ کربلا والوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد کی۔
-
محرم الحرام کی دوسری شب میں میثم مطیعی کی نوحہ خوانی
کربلا امتحان ، عشق ، شعور اور ادب کا مقام ہے حضرت امام حسین علیہ السلام نے تمام مشکلات کے باوجود انبیاء کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اسلام کو حیات ابدی عطا کی۔
-
شہید سعیدی اسٹیڈیم میں عزاداری کا سلسلہ جاری
شہید سعیدی اسٹیڈیم میں طبی پروٹوکول کے ہمراہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر با وفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
-
محرم الحرام میں بعض مذہبی انجمنوں کا آن لائن پروگرام
اس سال کوروناو ائرس کی روک تھام اور طبی پروٹوکول کی رعایت کے سلسلے میں محرم الحرام میں بعض مذہبی انجمنوں نے آن لائن پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
تبریز میں سید الشہداء کی عزاداری کا سلسلہ جاری
ایران کے شہر تبریز کے مصلی کے احاطے میں طبی امور کی رعایت کے ساتھ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا اورعزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
-
حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ عشق و محبت کی کوئی حد نہیں
ہر سال محرم الحرام میں دنیا بھر میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ لوگ والہانہ محبت کا اظءار کرتے ہیں ترکی میں بھی عاشقان رسول (ص) کی حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ محبت اور عشق کی کوئی حد نہیں ہے۔
-
حضرت معصومہ (س) کے گنبد پر حسینی پرچم نصب کردیا گیا
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے گنبد پر حضرت امام حسین (ع) کے حرم کا متبرک پرچم نصب کردیا گیا۔
-
مدافع حرم شہید کے گھر میں مجلس عزا منعقد
کربلا کے شہیدوں کی یاد میں مجالس عزا کا آغاز ہوگیا ہے اس سلسلے میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مدافع حرم شہید فیروز حمیدی زادہ کے گھر میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
-
تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر مجلس عزا منعقد
ایران کے دارالحکومت تہران میں امام حسین اسکوائرپر محرم الحرام کی پہلی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
-
تہران میں محرم الحرام کی پہلی شب میں عزاداری
تہران میں معروف مداح حاج محمود کریمی نے محرم الحرام کی پہلی شب میں مجلس عزا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب پیش کئے۔
-
انجمن ریحانۃ الحسین میں محرم کی پہلی شب میں عزاداری
حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں عظیم الشان قربانی کی یاد میں انجمن ریحانۃ الحسین میں محرم کی پہلی شب میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ مجلس عزا منعقد کی گئی۔
-
محرم الحرام کا چاند پیغمبر اسلام کے اہلبیت (ع) کے غم کی داستاں لیکر نمودار ہوگيا
محرم الحرام سن 1442 ہجری قمری کا چاند پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع ) کی کربلا کے میدان میں دین اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظیم قربانی کی یاد لیکر نمودار ہوگیا ہے۔
-
یزد میں محرم الحرام کے سلسلے میں تیاریاں مکمل
ایران کے صوبہ یزد میں محرم الحرام کے سلسلے میں عزاداروں کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں پورے شہر نے لباس سیاہ پہن لیا ہے۔
-
محرم کی آمد کے موقع پر ایرانی شہروں نے لباس عزا پہن لیا
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ایران کے تمام شہروں نے حسینی عزا داری اور سوگ میں لباس سیاہ پہن لیا ہے۔
-
محرم کا مہینہ کربلا کے مظلوموں کی غم کی داستاں سننے کا مہینہ
محرم الحرام سید الشہداء اور کربلا کے مظلوموں کی غم کی داستاں لیکر پہنچنے والا ہے، اس سال حسینی عزادارطبی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے مختلف انداز میں یادگاری محرم منائیں گے۔
-
مؤمنین، تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے محرم الحرام کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مؤمنین تمام طبی ضابطوں کی رعایت کے ساتھ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری برپا کریں گے۔
-
کاظمین میں محرم الحرام منانے کے سلسلے میں تیاری مکمل
عراق کے مقدس شہر کاظمین میں محرم الحرام منانے کے سلسلے میں تیاری مکمل ہوگئی ہے اس سال کا محرم گذشتہ برسوں کی نسبت متفاوت ہے اس سال عزاداری میں کورونا وائرس کی وجہ سے طبی ضابطوں کو بھی ملحوظ رکھنا ہوگا۔
-
ہر گھر حضرت امام حسین (ع) کا عزا خانہ ہے
کورونا وائرس کی روک تھام اور طبی ضابطوں پر عمل کے پیش نظر ایران کے ہر گھر کو حسینیہ اور امام بارگاہ بنانے کا پروگرام جاری ہے اس سال ہر گھر عزا خانہ حسین (ع) بنےگا۔
-
قم میں محرم الحرام کی آمد سے قبل مداحوں اور ذاکرین کا اجتماع
قم میں مسجد جمکران میں آیت اللہ سید احمد خاتمی کی موجودگی میں محرم الحرام کی آمد سے قبل مداحوں اور ذاکرین کا اجتماع منعقد ہوا۔
-
سازمان تبلیغات کا محرم کے ایام میں مذہبی انجمنوں کی مدد کرنے کا اعلان
سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے محرم الحرام میں مذہبی انجمنوں کے ساتھ بھر پور تعاون اور ان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔