طالبان
-
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کی طالبان کے عبوری وزیر اعظم سے ملاقات
عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریس نے افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوندزادہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
افغان پارلیمنٹ کی 7 ممبر خواتین افغانستان چھوڑ کر یونان پہنچ گئيں
افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغان پارلیمنٹ کے 7 رکن خواتین ملک چھوڑ کر یونان پہنچ گئی ہیں۔
-
افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 2 طالبان ہلاک
افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے طالبان پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 2 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا
افغان طالبان نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔
-
عالمی طاقتوں کو طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد منجمد اثاثوں کو آزاد کرنا چاہیے
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد منجمد کیے گئے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو بحال کرنا چاہیے۔
-
افغانستان میں طالبان کے وزیر اعظم سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی ملاقات
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے ملاقات کی۔
-
داعش نے ننگر ہار میں طالبان پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
افغانستان کے شہر جلال آباد اور ننگر ہار میں طالبان پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
-
ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور دو افراد زخمی
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
افغانستان کے صوبے ننگر ہارمیں بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں تین دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
-
عمران خان کا افغان طالبان سےمشترکہ حکومت بنانے کے لئے مذاکرات کا آغاز
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان حکومت میں تاجیک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لئے طالبان سےمذاکرات کا آغازیردیا ہے۔
-
پاکستان کے وزير اعظم کی افغانستان میں جامع اور مشترکہ حکومت کی تشکیل پر تاکید
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ اور جامع حکومت ہے۔
-
طالبان کے ساتھ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا
امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے فاش کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کی عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی درخواست
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چآہیے اور طالبان کی مدد نہ کی گئي تو افغانستان میں انشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
-
افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
افغانستان میں طالبان کا اصل گڑھ سمجھے جانے والے قندھار شہر میں طالبان کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
-
قطر کا طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ
قطر کے وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
-
طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا/ افغانستان خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور افغانستان خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
-
امریکہ کا پاکستان کو طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مشورہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات تسلیم کئے جانے تک طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے۔
-
مہر نیوز کے تعاون سے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اجلاس منعقد ہوگا
مہر خبررساں ایجنسی اور ریڈیو گفتگو کے تعاون سے افغانستان کی آخری صورتحال کے بارے میں آج اجلاس منعقد ہوگا ،جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا جائےگا۔
-
امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے اور اب جنگ کے خآتمہ کا وقت آگيا تھا۔
-
افغان طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری معاشی دباؤ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری ان پر معاشی دباؤ کی کمی سے منسلک ہے۔
-
طالبان نےخواتین کی تعلیم کے لئے کلاس روم میں صنفی تقسیم اور اسلامی لباس لازمی قراردیدیا
افغانستان میں طالبان حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے کہا کہ افغانستان میں خواتین پوسٹ گریجویٹ لیول سمیت جامعات میں تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں لیکن کلاس روم میں صنفی تقسیم اور اسلامی لباس لازمی ہوگا۔
-
افغان فوج کا واشنگٹن پر انحصار/ ایران، روس اور چين کابل میں ثبات کے خواہاں
ناروے کی یونیورسٹی کے پروفیسر نے افغان فوج کے واشنگٹن پر انحصار پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اچانک خارج ہوکر طالبان کی حکومت کے لئے راہ ہموار کی ہے۔
-
پاکستانی وزير اعظم افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں گے
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کافیصلہ کریں گے۔
-
کابل میں برقع پوش خواتین کا طالبان کے حق میں مظاہرہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 300 سے زائد برقع پوش طالبات نے طالبان حکومت کی حمایت میں یونیورسٹی سے ایک ریلی نکالی۔
-
افغان طالبان کا کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان
افغانستان میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر تاکید
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔
-
طالبان کے لئےعالمی برادری کی توقعات کے قریب ہونا مفید ثابت ہوگا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان کے لئےعالمی برادری کی توقعات کے قریب ہونا مفید ثابت ہوگا
-
افغانستان میں طالبان کی حکومت کا 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
-
پنجشیر کے اہم کمانڈر طالبان کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے
افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان اور قومی مزاحمتی محاذ کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے اس دوران پنجشیر کے سابق گورنر اور مزاحمتی محاذ کے اہم کمانڈر بہلول طالبان کے ساتھ لڑائي میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
-
ترکی کا فی الحال طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔ دنیا کو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔