ترکی
-
پاکستان میں ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی " کے خلاف دیوبندیوں کا فتوی جاری
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیے جانے والے ترکی کے ڈرامے " دیرلیش ارطغرل غازی" کے خلاف جامعہ دارالعلوم کراچی اور جامعہ بنوریہ کی جانب سے فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔
-
شام میں ترکی اور روسی فوجیوں کے راستے میں کار بم دھماکہ
شام کے شمال میں " ام 4 " ہائی وے پر روسی اور ترک فوجیوں کے مشترکہ فوجی دستہ کے راستے میں کار بم دھماکہ ہوا ہے۔
-
خاشقجی کے قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے اصل ملزم سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ہیں۔
-
ترک صدر کا آیا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم صادر
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تاریخی اہمیت کی حامل اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل میوزیم آیا صوفیا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں اور 24 جولائی سے اس میں نماز کی ادائیگی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
-
ایا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایا صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
-
ترکی میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے 3 فوجی اہلکار ہلاک
ترکی کے صوبے ساکاریا میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ فوجیوں نے ترکی کے ہوائی اڈے کو تباہ کردیا
لیبیا میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کمانڈر خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع ترکی کے فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
-
ترکی کے جنگي طیاروں کا عراق میں کردنشین شہر پر حملہ
ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے اندر ایک کرد نشین شہر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں نہاتے ہوئے بچوں میں خوف و دہشت اور ہراس پھیل گیا۔
-
ترکی میں جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 20 سعودی ملزم اہلکاروں پر مقدمہ کا آغاز
ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل میں ملوث سعودی عرب کے 20 مجرم اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
-
ترکی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 41 افراد زخمی
ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہو گئے۔
-
ترکی کے صدر اردوغان قطر پہنچ گئے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان قطر پہنچ گئے ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
-
ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک
ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیا، ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
-
ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا
ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی عدالت نے ترکی میں 2016ء کی ناکام بغاوت میںم لوث 121 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔
-
ترک صدر کا دنیا کی دس بڑی معیشتوں کے قریب پہنچنے کا دعوی
صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
-
ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل / ترک حکام سے گفتگو مفید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں ترک وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کو تعمیری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
-
ایرانی وزیر خآرجہ کی ترک حکام سے ملاقات اور گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ ترکی روانہ ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔
-
ٹوئٹر نے چین، ترکی اور روس کے ہزاروں اکاؤنٹس بلاک کر دیئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے چین، ترکی اور روس کے ہزاروں ایسے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے جو ٹوئٹر کے مطابق ریاستی اداروں سے منسلک تھے۔
-
ظریف انقرہ اور ماسکو کا دورہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اتوار اور پیر کے دن ترکی اور روس کا دورہ کریں گے۔
-
ترک پارلیمنٹ نے مسلح چوکیدار تعینات کرنے کا بل منظور کرلیا
ترک پارلیمنٹ نے رات کو سڑکوں پر مسلح چوکیدار تعینات کرنے کے متنازع بل کی منظوری دے دی ہے۔
-
ترکی کی حکومت نے 10جون سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
ترکی کی حکومت نے 10جون سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
ایران اور ترک اسپیکروں کی ٹیلیفون پر گفتگو/ روس، ایران اور ترکی کی باہمی گفتگو پر تاکید
ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمصطفی شنتوب نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ باہمی گفتگو میں ایرانی اسپیکر نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
-
ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 461 تک پہنچ گئی
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 979 ہو گئے۔
-
ایران اور ترکی کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر اتفاق
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے ایکدوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر تاکید کی ہے۔
-
سعودی عرب، ترکی ، مصراور الجزائر میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر سعودی عرب، ترکی، مصراور الجزائر میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
-
بشار اسد کو ہٹانے کے بارے میں روس، ترکی اور ایران کے درمیان معاہدے کی تردید
روس کے سفیر نے شام کے صدر بشار اسد کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے روس ، ترکی اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید قاسم سلیمانی نے کلیدی کردار ادا کیا۔
-
اردوغان کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عراق کے نئے مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
ترکی کا متحدہ عرب امارات کو شدید انتباہ
ترکی نے متحدہ عرب امارات کو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تباہ کن پالیسوں پر خبردار کیا ہے۔
-
ترک صدر کا ملک میں لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
-
ترکی میں کورونا وائرس سے 2805 افراد ہلاک
ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 805 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 130 ہو گئی۔