ترکی
-
امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترکی کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔
-
ترکی اور روس کےصدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ترک صدارتی دفتر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترکی اور روس کےصدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
-
عراق میں کرد ملیشیا اور ترک فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک
عراق میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے دوران جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
-
ترکی کا امریکی پابندیوں کے باجود روس سے میزائل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان
ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ترک صدر اردوغان کا اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لئے نئے آئين کا عندیہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے دور اقتدار کو طول دینے کے لیے نئے آئین کا عندیہ دے دیا ہے۔
-
ترک حکام کے ساتھ گفتگو دوستانہ، تعمیری اور مؤثر رہی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترک صدر اردوغان اور وزیر خآرجہ داؤد اوغلوکے ساتھ اپنی گفتگو اور مذاکرات کو دوستانہ، تعمیری اور مؤثر قراردیا ہے۔
-
ظریف کی ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ترک وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
نائجیریا کے ساحل پر ترکی کے بحری جہاز پر قزاقوں کا حملہ/ ایک اہلکار ہلاک 15 اہلکار یرغمال
نائجیریا ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا جبکہ ایک کو ہلاک کردیا ہے۔
-
ترکی نے 40 پاکستانی شہریوں کوملک بدر کردیا
ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہریوں کوملک بدر کردیا گیا۔
-
ترک حکومت نے 238 فوجی افسروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
ترک حکومت نے امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی تحریک سےتعلق کےشبہ میں 238 فوجیوں کی گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔
-
یونان میں ترکی کے ایک سفارتکارجاسوسی کے الزام میں گرفتار
یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے وارڈ میں آگ لگنے سے 9 مریض ہلاک
ترکی میں ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 مریض ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری کے خلاف ہیں
امریکہ کے اتحادی ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی اقتصادی پابندیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیاں خود مختاری پر حملہ ہیں لیکن ایسے فیصلوں سے ترکی کی ترقی نہیں رکے گی۔
-
ایران کی ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ترک حکومت اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
امریکہ نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردیں
روس سے دفاعی نظام ایس 400 خریدنے پر امریکہ نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
-
ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا
ترکی نے 2 سال بعد اسرائیل کے لیے اوفوک اولوتاش کو اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔
-
اردوغان کے خطاب پر رد عمل
ترکی کے صدر اردوغان کے ایرانی صوبہ آذربائیجان کے بارے میں حالیہ بیان کے بعد یہ کارٹون سامنے آیا ہے۔
-
امریکہ کا ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
امریکہ نے روس سے جدید فضائی دفاعی نظام ایس -400 خریدنے پر سخت ردعمل کرتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
فرانس کو بہت جلد صدرمیکرون کے شر سے نجات مل جائےگي
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام کو بہت جلد صدر ایمانوئیل میکرون کے شر اور بوجھ سے نجات مل جائےگی۔
-
ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دفتر کے سربراہ نے ترکی کے وزیر خزانہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے۔
-
ترکی کا چین سے کورونا وائرس ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ
ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔
-
کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی میں کرفیو کا اعلان
ترکی حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر ملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیفے اور ریستوران صرف ڈلیوری سروسز کریں گے۔ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جاری رہے گی۔
-
ترکی کی تاریخی مسجد کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا
ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
-
ترک صدر کے داماد اور وزیر خزانہ عہدے سے مستعفی
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے داماد بیرات البیرک نے مرکزی بینک کے سربراہ کی برطرفی کے بعد وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
-
ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک 79 افراد ہلاک
ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔
-
ترکی میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر تباہی
ترکی میں شدید زلزلہ کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بڑی پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
-
ایران کا ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی مدد کرنے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام اپنے پیغام میں ترکی میں زلزلہ سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، ترکی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
-
ترکی میں شدید زلزلہ / زلزلہ کی شدت 8۔6 ریکارڈ کی گئی ہے
ترکی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ترکی کے شہر ازمیر کے عوام خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔
-
اسرائیلی حکومت کی ترک صدراردوغان پر شدید تنقید
ترک صدر کے ہولوکاسٹ کے بارے میں بیان پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیخ پا ہوکر ترک صدر اردوغان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
ترکی کا فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدراردوغان کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔