طالبان
-
امریکہ اور یورپی نمائندوں کا طالبان سے ڈومور کا مطالبہ
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے افغان طالبان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پاکستان کا افغان سرزمین کے اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا دعوی
پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
-
طالبان کے نمائندوں کا مغربی ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ
ناروے میں طالبان کے نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے نمائندوں نے مغربی ممالک سے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک و افلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہیں دینی چاہیے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک و افلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہیں دینی چاہیے۔
-
امریکہ کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھومیس ویسٹ نے کہا کہ امریکہ کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
-
افغان طالبان نےایک جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا
افغان طالبان نے افغانستان کے شمال میں ایک جھڑپ میں قومی مزاحمتی محاذ کے 8 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
-
افغانستان میں فائرنگ سے طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبے کنٹرمیں فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کمانڈرسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
طالبان کے عبوری وزیر اعظم کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا مطالبہ
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حکومتوں اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطابہ کیا ہے۔
-
طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں 3 ہزار طالبان کو برطرف کردیا
افغان طالبان نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم اور داعش کے ساتھ رابطے کے شبہ میں 3 ہزار کے قریب طالبان اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔
-
ذبیح اللہ مجاہد: ہم تعلیم کے خلاف نہیں ہیں/ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی کوشش جاری
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں "جگہ اور ظرفیت" کے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نئے تعلیمی سال میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے افغانستان میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
-
افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظورکرلیا
افغانستان میں طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا بجٹ منظورکرلیا ہے۔
-
طالبان نے اپنی حکومت پر تنقید کرنے والے پروفیسر کو گرفتار کرلیا
افغانستان میں طالبان نے طالبان حکومت پر کھل کر تنقید کرنے والے افغان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر فیض اللہ جلال کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
افغانستان کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے/ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزير خارجہ امیر خان متقی اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
-
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان سرحد پر باڑھ لگانے کے معاملے پر اختلافات شدید ہوگئے
کابل میں افغان طالبان کی عبوری حکومت نے سرحدی تنازع پر پاکستان سے تصادم کاخطرہ مول لیا ہے حالانکہ پاکستان افغان طالبان کا حامی رہاہے لیکن سرحد پر باڑھ لگانے کے معاملے پرتنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
-
طالبان کا پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر تلخ واقعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ سے متعلق چند تلخ واقعات ہوئے ہیں جسے دونوں ممالک کے حکام کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
-
پاکستانی فوج کے لئے مغربی سرحد پر صورتحال ہمیشہ چيلنج کا باعث رہی
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مغربی سرحد پر صورتِ حال ہمیشہ چیلنج کا باعث رہی ہے۔
-
پاکستان کی سرحدی باڑ کے معاملے پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
-
پاکستان نے سرحد پر اپنے تحفظات سے طالبان کی عبوری حکومت کو آگاہ کردیا ہے
پاکستان نے سرحدی باڑ لگانے کے عمل میں افغان طالبان کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے کے واقعات پر افغان طالبان کی عبوری حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
-
طالبان کی عبوری حکومت نے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے افغانستان کےالیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔
-
افغان طالبان نے خواتین کے اندرون شہر سفر پربھی پابندی عائد کردی
افغان طالبان نے خواتین کے اندرون شہر بھی مرد رشتے دار کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
-
طالبان نے ترکی اور قطر کے ساتھ معاہدے کی تردید کردی
افغان میڈیا نے طالبان کے عبوری وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انقرہ اور دوحہ میں تکنیکی ٹیموں سے ملاقات کے باوجود طالبان نے ملک کے ہوائی اڈوں کے انتظام کے حوالے سے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔
-
افغان قومی اسمبلی جلد اپنا کام شروع کردے گي
افغانستان میں طالبان کے ترجمان مجاہد نے کہا ہے کہ افغان قومی اسمبلی جلد اپنا کام شروع کردے گي۔ یہ اسمبلی افغان پارلیمنٹ اور سینیٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہوگي۔
-
حامد کرزائی کا عالمی برادری سے طالبان کا تعاون کرنے کا مطالبہ
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےعالمی برادری سے طالبان کا تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا
افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔
-
طالبان نے اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لئے پھر درخواست دیدی
افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لیے ایک بار پھر درخواست دے دی ہے۔
-
پاکستانی وزیر اعظم کی عالمی برادری سے افغانستان کےعوام کی مدد کی اپیل
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کی مدد کریں گے دنیا کو بھی افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔
-
افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے/ امریکہ میں افغانستان کے 10 ارب ڈالر منجمد
افغانستان میں تعینات امریکہ کے 8 سابق سفیروں اور 3 فوجی جنرلز نے افغانستان کے موجودہ شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے جبکہ امریکی حکومت نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کو منجمد کردیا ہے۔
-
پاکستان سے آنے والی ایک کال نے اشرف غنی کو کابل چھوڑنے پر مجبور کردیا
امریکی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی ایک کال اور ایک ٹیکسٹ میسیج نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کوافغانستان سے فرارہونے پر مجبور کردیا تھا۔
-
امیر خان متقی: طالبان ،امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کا امریکہ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، طالبان ،امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
-
افغانستان میں طالبان حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ لا تعلقی کا اظہار کردیا
افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں طالبان حکومت سے وابستگی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔