فلسطین
-
پاکستانی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
-
غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں اب تک 43 فلسطینی شہید / ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 43 فلسطینی شہید جبکہ 296 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 28 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان کی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔
-
غزہ پر اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 20 افراد شہید اور 65 زخمی ہوگئے
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔
-
اسلامی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملوں کی جدید لہر
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے مسجد القصی میں صہیونیوں کی بربریت کے جواب میں غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر میزائل فائر کئے ہیں ،جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے آلارم بجنا شروع ہوگئے ہیں۔
-
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کا مسجد اقصی کے بارے میں دنیا بھر کے پارلیمانی سربراہان کوخط
پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے پر دنیا بھر کے پارلیمانی سربراہان کو خط تحریر کیا ہے۔
-
اسرائیلی ڈرائیور کا گاڑی کے ذریعہ فلسطینیوں پر دہشت گردانہ حملہ
مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں اسرائیل کے دہشت گرد فوج اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک 278 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک صہیونی ڈرائیور نے گاڑی کے ذریعہ فلسطینیوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کے مسجد الاقصی پر حملے میں اب تک 215 فلسطینی زخمی
غاصب صہیونی فوج نے مسجد الاقصی کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 215 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے کئي درجن نمازیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
مسجد الاقصی کا اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مکمل محاصرہ / 305 فلسطینی نمازی زخمی
مسجد الاقصی میں غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 305 فلسطینی نماز زخمی ہوگئے ہیں۔
-
مسجد الاقصی کے اندر صوتی بموں سے حملہ
صہیونیوں نے کل رات مسجد الاقصی کے اندر فلسطینی نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں اور صوتی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میںم تعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ایران کی مسجد الاقصی پر صہیونیوں کےحملے کی مذمت / فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
عالمی یوم قدس کے موقع پرہندوستان ، پاکستان ، کشمیر میں ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد
عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہندوستان ، پاکستان ، کشمیر ، افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں ریلیاں اور آن لائن پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔
-
ایران اسلامی مزاحمت کے محور میں طاقتور ملک ہے/ اسرائیل داخلی بحران کا شکار
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسلامی مزاحمت کے محور میں سب سے طاقتور ملک ہے۔
-
ہمدان میں " القدس لنا " کا پرچم لہرا دیا گیا
ہمدان میں " القدس لنا " بیت المقدس ہمارا کے عنوان سے پرچم لہرا دیا گیا ۔ ایران بھر میں عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں آن لائن پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
-
اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل علاقائی اقوام اور امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
-
انقلاب اسلامی ایران نے مسئلہ فلسطین میں نئی روح پھونک دی/ یوم قدس مسئلہ فلسطین کی حیات کا مظہر
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید لطیف حسین کاظمی نے عامی یوم قدس اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین میں نئی جان آگئی ہے۔
-
مسئلہ فلسطین ہر پاکستانی شہری کے دل کی دھڑکن ہے
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے " مسئلہ فلسطین" پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حکومت کی ترجیح اورہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے۔یہ مسئلہ انسانی حقوق کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔
-
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں اضافہ/ مسلم ممالک کو مزاحمتی شعلہ روشن رکھنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی ہے لہذا اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت مضبوط اور مستحکم انداز میں جاری رکھنی چاہیے۔
-
مقبوضہ فلسطین کے حالیہ واقعات اسرائيلی شرارتوں کا مختصرتنبیہی جواب
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ میدانی طاقت کا مذاکرات اور سفارتکاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ہوتا ہے اور میدانی طاقت ، سفارتی کاری کی پشتپناہ ہوتی ہے۔
-
فلسطینی مزاحمت سیاسی اور عسکری لحاظ سے خطے کے ایک اہم کھلاڑی میں تبدیل ہوگئی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت سیاسی اور عسکری لحاظ سے خطے کے ایک اہم کھلاڑی میں تبدیل ہوگئی ہے۔
-
فلسطین میں پارلیمانی انتخابات ملتوی ہونے پر عوامی احتجاج
فلسطین کے صدر محمود عباس نے 15 برس کے دوران ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات انعقاد سے کچھ وقت پہلے ہی ملتوی کردیئےجس کے بعد فلسطینی عوام نے احتجاج شروع کردیا ہے۔
-
اسرائیلی فوجیوں نے 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا
اسرائیل کی فلسطینی کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائيلی فوج نے تازہ کارروائی میں 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
ایران کا فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور مظالم متوقف کرنے کا مطالبہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور مظالم کومتوقف کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
-
مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
-
مسجد الاقصی میں رمضان المبارک میں ہزاروں فلسطینیوں کا حضور
مسجد الاقصی میں ہزاروں فلسطینی رمضان المبارک میں نماز صبح ادا کرنے کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
-
غزہ کے بعض علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری
اسرائیلی فضائیہ نے دوسرے روز مسلسل غزہ کے بعض علاقوں پر شدید بمباری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اورحماس کے اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کردیا ہے۔
-
امریکی صدر بائیڈن کا فلسطینیوں کی امداد بحال کرنے کا فیصلہ
نئی امریکی انتظامیہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کی روکی گئی امداد کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
-
فلسطینی شہری مجد بربر 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا
فلسطینی شہری مجد بربر 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچاتو اہل خانہ اور محلے داروں نے شاندار استقبال کیا۔
-
غزہ پٹی کے ساحل پر اسرائیلی ڈرون کے حملے میں 3 فلسطینی شہید
فلسطین کی غزہ کی پٹی کے ساحل پر بارود سے بھرا اسرائیلی ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی ماہی گیر شہید ہوگئے۔