فلسطین
-
امریکی صدر ٹرمپ کا فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کا عندیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کی سالانہ امداد بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
-
امریکہ اور امارات کی فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے کی سازش کا انکشاف
اسرائیل میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین نے کہا ہے کہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات فلسطینی صدر محمود عباس کو ہٹانے پر غور کر رہے ہیں۔
-
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی ڈاکٹر کو شہید کردیا
اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی میں صوتی بم کے ذریعہ ایک فلسطینی ڈاکٹر کو شہید کردیا ہے۔
-
فلسطین پر قابض صہیونیوں کا اصل و نسب فلسطینی نہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کرنے والے اسرائیلیوں کا اصل و نسب فلسطینی نہیں بلکہ انھوں نے دوسرے ممالک سے آکر فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔
-
تہران میں فلسطین اسکوائر پر عوام کے مختلف طبقات اور طلباء کا فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین اسکوائر پر عوام کے مختلف طبقات اور طلباء نے امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار ک
-
فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم میں خطےکے خائن عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ایک بیان میں خطے کے عرب حکمرانوں کو امریکی اور اسرائیلی غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک جرائم میں خطےکے خائن عرب حکمراں برابر کے شریک ہیں۔
-
اسرائیلی فضائیہ کا غزہ پر وحشیانہ حملہ
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدوں کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
-
مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے
عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سکریٹری جنرل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلمانوں کا اساسی اور کلیدی مسئلہ ہے۔
-
فلسطینیوں کا اسرائیل کے ساتھ امارات اور بحرین کے سازشی معاہدوں کے خلاف مظاہرہ
فلسطین میں اسرائیل کے ساتھ امارات اور بحرین کے سازشی معاہدوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی مسلمانوں نے عرب اقوام سے خائن عرب حکمرانوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
خائن عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد ، شیطانی اتحاد ہے
فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں امارات ، بحرین اور اسرائيل کے درمیان سازشی معاہدے پر دستخط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد ، شیطانی اور ابلیسی اتحاد ہے۔
-
مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
-
آج کا دن عرب لیگ کی موت اور عرب تاریخ کا سیاہ دن ہے
فلسطین کے وزير اعظم محمد اشتیہ نے واشنگٹن میں آج امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب لیگ کی موت کا دن اور عرب تاریخ کا سیاہ دن قراردیا ہے۔
-
فلسطینی مظاہرین نے امارات اور بحرین کے بادشاہوں کی تصویروں کو آگ لگا دی
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف غزہ میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امارات اور بحرین کے بادشاہوں کی تصویروں کو نذر آتش کردیا ہے۔
-
فلسطینیوں کا بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدے پر احتجاج
فلسطینی شہریوں نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
-
فلسطینی اتھارٹی نے اپنا سفیر بحرین سے واپس بلا لیا
بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی فلسطینی اتھارٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
-
بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے ذلت آمیز اور منافقانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے فلسطینی کاز کو قربان کردیا ہے۔
-
امارات کے بعد بحرین کی بھی مسئلہ فلسطین اور امت مسلمہ کے ساتھ غداری اور خيانت آشکار ہوگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین گذشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
-
عرب لیگ کا اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدے کی مذمت کرنے سے انکار
عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمت کے لیے فلسطین کی جانب سےجمع کروائی گئی قرار داد کے مسودے کو خارج کردیا ہے۔
-
اسرائیل کا توسیع پسندانہ منصوبہ امت مسلمہ کی بیداری سے ناکام ہوجائےگا
فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان اعلان کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں نے باہمی اتحاد کو مضبوط بنا کر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اور ظالمانہ منصوبے کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
فلسطینی کیوں عرب ممالک پر لعنت بھیجتے ہیں اور قاسم سلیمانی کو شہید قدس سمجھتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات کی پولیس کے سابق سربراہ ضاحی خلفان نے کہا ہے کہ فلسطینی عرب ، عرب ممالک کی نابودی کے لئے اپنی نمازوں کی دعا کرتے ہیں اور ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قدس سمجھتے ہیں۔
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینی طلباء پر تشدد
اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی کے نزدیک فلسطینی طلباء تشدد اور بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
-
بیروت میں اسماعیل ہنیہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو
بیروت میں فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اور سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
-
فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی گروپوں کے حالیہ اجلاس کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں کا اجلاس اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں ان کی ذہانت اور بیداری کا مظہر ہے۔
-
فلسطینی صدر کا صدی معاملے سے متعلق کسی سےمذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ
فلسطین کے صدر محمود عباس نے صدی معاملے کو خیانت اور غداری پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی حکام صدی معاملے کے بارے میں کسی بھی ثالث سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
-
چند ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور چند ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا۔
-
بحرین کی طرف سے عرب لیگ میں اسرائیل کی بھر پور حمایت جاری
سفارتی ذرائع کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عرب لیگ میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھر پور حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔
-
فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات کا نتیجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطین کے بزرگ شہری پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امارات کے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کا 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
-
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ کی قانونی شق کو منسوخ کردیا
متحدہ عرب امارات نے یہودی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تجارتی بائیکاٹ سے متعلق ملکی آئین کی قانونی شق کو منسوخ کردیا ہے۔
-
فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکی وزیر خارجہ پمپئو سے ملاقات کرنے سے انکار
اماراتی ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔