-
اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسرائيلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں افائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
-
پاکستان کے سابق وزير اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیدی
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 19 جون کو رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو اتوار کو مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج میں بھر پور حصہ لینا چاہیے۔
-
روس نے آسٹریلیا کے 121 افراد پر پابندی عائد کردی
روسی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے صحافیوں اور دفاعی اہلکار سمیت 121 آسٹریلوی شہریوں پر پابندی لگادی ہے۔
-
پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکہ نےحکومت کو تبدیل کیا ہو
پاکستان سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکہ نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو۔
-
چین کا روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔
-
ایران، ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پرعزم ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
-
میکسیکو میں مسلح افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ سے 10 مشتبہ افراد ہلاک
میکسیکو میں مسلح افراد کے اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
-
قزوین کے عوام کی " سلام فرماندہ " ترانہ کے اجتماع میں شرکت
قزوین میں " سلام فرماندہ " ترانہ پیش کیا گیا ، جس میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
-
امارات، امریکہ ، اسرائيل اور ہندوستان پر مشتمل نیا گروپ تشکیل
امارات، امریکہ ، اسرائيل اور ہندوستان پر مشتمل نیا گروپ تشکیل دیا جارہا ہے جس کا نام " آئی ٹو یو ٹو" رکھا گيا ہے۔
-
صدر سید ابراہیم رئیسی 25 ویں صوبائی سفر پر اصفہان پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 25 ویں صوبائی سفر پر اصفہان پہنچ گئے ہیں ،جہاں صوبہ کے اعلی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
-
فلسطینی مسلمان صیہونیوں کو مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
مسجد الاقصی کے خطیب نے مسجد الاقصی کے بارے میں صہیونیوں کے ناپاک ارادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمان صیہونیوں کو مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
-
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کا اعلان کردیا
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اضافے کا اعلان کردیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 233 روپے 89 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
-
امریکہ کا یوکرائن کو ایک ارب ڈالر کا نیا پیکج دینے کا اعلان
امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔
-
یورپی یونین کا برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے کی خلاف ورزی پر برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
-
حیفا آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی
مقامی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کی مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں ایک آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی خبر دی ہے۔
-
باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکمنستان کے صدر اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینےاورعملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ تعاون کمیشن کو فعال رہنا چاہیے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ترکمنستان کے صدر کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارتی حکومت سے مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کےخلاف کریک ڈاؤن اور ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ایرانی صدر نے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف کا استقبال کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف کا صدارتی محل سعد آباد میں باقاعدہ استقبال کیا۔
-
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا
ناٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
-
تہران میں صدر رئیسی کا سرکاری طور پر ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف کا استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے صدر سردار بردی محمد اوف کا صدارتی محل سعد آباد میں باقاعدہ استقبال کیا۔
-
اردبیل ایئرپورٹ پر شہید رحمان احدی کے پیکرکا استقبال
ایران کے شہر اردبیل کے ايئر پورٹ پر شہید رحمان احدی کے پیکرکا استقبال کیا گیا شہید الرحمان احدی کا پیکر 40 سال کے بعد وطن پہنچا ہے۔
-
پاکستان کی سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
-
بھارت میں امن پسند ہندوؤں کا اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے شرپسند ہندوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ
بھارت میں اسلامی مقدسات اور نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف امن پسند ہندو بھی میدان میں آگئے ہیں اور انھوں نے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے بی جے پی کے شرپسند رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ہندوستان کے لاکھوں مسلمان بھی سراپا احتجاج کررہے ہیں۔
-
تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے خطے میں معاشی خوشحالی کو فروغ ملے گا
ایرانی صدر رئیسی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مضبوط و مستحکم بنانے سے خطے میں معاشی خوشحالی کو فروغ ملے گا.
-
ترکمنستان کے صدر تہران پہنچ گئے
ترکمنستان کے صدر اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔
-
ہم فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہیں۔
-
تہران میں ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
-
امیر عبداللہیان سے پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ،جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
برطانیہ کے 3000 فوجی یوکرائن میں روس کے خلاف لڑ رہے ہیں
یوکرائن میں موجود جارجیائی کرائے کے فوجیوں کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ یوکرائن میں تقریباً 3000 برطانوی فوجی روس کے خلاف لڑنے والے کرائے کے فوجیوں میں شامل ہیں۔