کشمیر
-
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئیں
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ دفتر خارجہ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔
-
امریکہ کا کشمر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار
امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
-
پاکستانی فوج کے چیف کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس جاری
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔
-
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت سے خطے کا امن برباد ہوجائےگا.
-
اقوام متحدہ کا کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔
-
کشمیر کا بھارت سے الحاق ختم / اب کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا
پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کےوزیراعظم فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے کشمیر کا بھارت سے الحاق ختم ہوگیا اور کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا ہے۔
-
بی جے پی نے دفعہ 370 ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی آئین کو قتل کردیا ہے۔
-
بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا
ہندوستان نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کے لئے مزيد 70 ہزار فوجی کشمیر بھیج دیئے ہیں۔
-
ہندوستانی صدر نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے
بھارتی صدر رام ناتھ کووِند نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔
-
بھارتی حکومت کا کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان
بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
بھارتی سرکار نے کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کردیا
بھارتی حکومت نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔
-
بھارتی حکومت نے کشمیر کے دو سابق وزراء اعلی کو گھروں میں نظر بند کردیا
بھارت کی مودی سرکار نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
-
پاکستان کا بھارت کو انتباہ/ منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
پاکستان کے نیلم علاقہ میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئي ہے اور پاکستان نے بھارت کو جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔
-
بھارت پر یاسین ملک کوقتل کرانے کے منصوبہ کا الزام
بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو 14 ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ہندوستانی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 علیحدگی پسند ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
بھارت کا کشمیر کو3حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت کشمیر کو3حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔
-
بھارت کشمیر میں بڑا انسانی قتل عام کرنے والا ہے
کشمیر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، لہذا تمام مسلمان کو کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
-
ہندوستانی حکومت کا کشمیر سے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو نکل جانے کا حکم
ہندوستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
-
امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیاہے۔
-
کشمیر میں مزید 10ہزار فوجی تعینات/ محبوبہ مفتی کی تنقید
ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔ ہندوستان کے اس اقدام پر کشمیر کی سابق وزير اعلی محبوبہ مفتی نے شدید تنقید کی ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں مزيد 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
-
بھارتی عدالت نے 23 سال سے قید 4 کشمیریوں کو با عزت رہا کردیا
بھارت کی عدالت نے جیل میں 23 سال سے قید 4 کشمیریوں کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر رہا کردیا ہے۔
-
بھارت نے صدر ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش نہیں کی
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور نہ ہی بھارت کشمیر کے حوالے سے کسی کی پیشکش قبول کرےگا۔
-
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے/علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی
بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے علیحدگی پسندوں کو آزادی نہیں ملےگی اور نہ ہی ان سےمذاکرات کئے جائیں گے۔
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
ایل او سی پر بھارتی فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک علیحدگی پسند ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کردیا ہے۔
-
کشمیر میں تین افراد کی لاشیں برآمد
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو مختلف اضلاع سے 18 سالہ لڑکی اور دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔