کشمیر
-
پاکستانی جماعت اسلامی کا سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنانے کا اعلان
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا اسی طرح سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے۔
-
بھارتی حکام کا کشمیر کے 3 سیاسی رہنماؤں کو آزاد کرنے کا اعلان
بھارتی حکام نے کشمیر میں 2 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے لیے عالمی دباؤ کے باعث 3 سیاست دانوں کو رہا کردیا ہے۔
-
بھارتی طلباء اور اساتذہ کا مودی سرکار سے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ
بھارتی طلبا اور اساتذہ نے ایک خط کے ذریعہ مودی سرکار سے کشمیریوں پر تشدد روکنے اور کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہوگئی ہیں جبکہ پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی کئی فوجی چوکیاں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
-
پاکستانی وزیر مملکت کا سرینگر اور دہلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کا اعلان
پاکستان کے وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں سرینگر میں پاکستانی پرچم لہراؤں گا اور ہماری آخری منزل دہلی کا لال قلعہ ہے۔
-
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔
-
ملائیشیا کے وزیراعظم کا کشمیر سےم تعلق بیان واپس لینے سے انکار
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بیان کو واپس لینے کے دباؤ کو مسترد کردیا۔
-
بھارت کا کشمیر میں سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان
بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر پر 2 ماہ سے عائد سفری پابندیاں 10 اکتوبر سے ہٹادی جائیں گی۔
-
پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہ کرنے کا عزم
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تومعاملات کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اوراب مودی حکومت سے بات کرنے کے لئے کوئی اخلاقی صورت نہیں۔
-
ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے کشمیرکے بارے میں بھارتی اقدام مسترد کردیا
بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
پاکستان کے زير انتظام کشمیریوں کا لائن آف کنٹرول کی طرف پیدل مارچ جاری
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہریوں کا لائن آف کنٹرول کی سمت آزادی مارچ جاری ہے۔ اس مارچ میں ہزاروں افراد شامل ہیں۔
-
پاکستان کے زير انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
-
کشمیر میں دستی بم کے حملے میں 10 افراد زخمی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
-
پاکستانی کشمیر کے شہریوں کا لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہریوں نے لائن آف کنٹرول کی سمت آزادی مارچ کا آغاز کردیا ہے۔
-
کشمیر میں 2700 اجتماعی قبروں کا انکشاف
کشمیر میں کھدائی کے دوران2ہزار 700اجتماعی قبروں کا انکشاف ہواہے۔
-
کشمیر میں گذشتہ 2 ماہ سے کرفیو نافذ اور مواصلاتی نظام معطل
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں گذشتہ 2 ماہ سے کرفیو نافذ ، مواصلاتی نظام معطل اور کمر عمر بچوں سمیت جوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بھارت نے امریکی سینیٹر کو کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا
واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکی سینیٹر کو کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
-
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ
نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباءنے ایک تقریب کے دوران جموں کشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کے خلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ کا ہے۔
-
کشمیر میں لاک ڈاؤن سے معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں، پریانکا گاندھی
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
-
پاک بھارت ممکنہ ایٹمی جنگ نتیجے میں دنیا بھر میں قحط اور خشک سالی سے اموات
امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو اس سے نہ صرف برصغیر کے کروڑوں لوگ ہلاک ہوں گے بلکہ دنیا بھر میں خشک سالی اور قحط کا بھی خطرہ ہے جو عالمی آبادی کے بہت بڑے حصے کو موت کے گھاٹ اتار دے گا۔
-
بھارتی حکومت کا کشمیر میں مارشل لاء
امریکی اخـبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں مارشل لاء لگا رکھا ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب مزید نظر انداز نہیں کر سکتا اور بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔
-
مودی حکومت کا بھارتی سپریم کورٹ میں 144 بچوں کی گرفتار کا اعتراف
مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔
-
متعصبانہ پالیسیوں کے باعث کشمیر بھارت کے لیے ویتنام ثابت ہوگا، مرکھنڈے کاٹجو
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث کشمیر بھارت کے لیے ویتنام ثابت ہوگا۔
-
بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت
بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں پر بھارتی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
-
کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا/ حکومتی دعوے بے بنیاد
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خوف کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ کشمیر میں پابندیاں نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ بالکل غلط ہے۔
-
کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
بھارت کے زیر ناتظام کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچہ بچہ قربانیاں دے رہا ہے جو رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
-
بھارتی فوج کے سربراہ کی لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی دھمکی
بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑا تو کریں گے۔
-
کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہوہم ان کے ساتھ ہیں۔
-
کشمیر کو فروخت کرنے کے راز سے امریکہ اور بھارت واقف ہیں
پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر کو بیچا گیا اور اس راز سے امریکہ اور بھارت واقف ہیں۔
-
کشمیر میں بھارتی افسر نے خودکشی کرلی
کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورس کے ایک افسر نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔