حسن روحانی
-
صدر روحانی:
ایرانی عوام نے امریکہ کے زانو اور گھٹنے کو توڑ دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مظلوم اور ستمدیدہ قوموں کی گردنوں پرزانو اور گھٹنے رکھنا امریکہ کی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے لیکن ایرانی عوام نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے گھٹنے کو توڑ دیا ہے۔
-
صدر حسن روحانی کا رمضان عبداللہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں فلسطینی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
-
صدر نے پارلیمنٹ کے تینوں قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا / اسرائیل مخالف قانون کا نفاذ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات میں پارلیمنٹ کے تینوں قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں اسرائیل مخالف قانون کا نفاذ بھی شامل ہے۔
-
ایران اور ترکی کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر اتفاق
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو میں عید سعید فطر کی مناسبت سے ایکدوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طبی پروٹوکول کے تحت سرحد کھولنے پر تاکید کی ہے۔
-
ایرانی صدر کا عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کو تہنیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔
-
صدر حسن روحانی کا طیارہ حادثے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
-
اگر امریکہ نے ایرانی کشتیوں کے لئے مشکل کھڑی کی تو بھر پور جواب دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے بادشاہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کیریبین سمندر میں ایرانی تیل بردار کشتیوں کے لئے مشکل کھڑی کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
-
فلسطین اور مسجد الاقصی کو فراموش نہیں کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کو فراموش نہیں کیا جائےگا۔
-
صدر نے "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطہ کو ابلاغ کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل میں "سردار سلیمانی ورلڈ ایوارڈ" کے ضابطے کی منظوری کے بعد صدر حسن روحانی نے اسے اجراء کے لئے ابلاغ کردیا ہے۔
-
ایرانی اور عراقی صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے صدر برہم صالح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ميں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
-
رمضان المبارک کے بعد حرم ہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے انسداد کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد مقدس مقامات حرمہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا۔
-
ایران اور ملائشیا کو اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائشیا کے وزیر اعظم نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
-
امریکہ کی موجودہ حکومت امریکی تاریخ کی بدترین حکومت/ پمپئو سیاست کی الفباء سے عدم آشنا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی موجودہ حکومت کو امریکی تاریخ کی بدترین حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائيک پمپئو سیاست کی الفبا سے بھی آشنا نہیں ہیں۔
-
ایران کا عراقی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہنے کے عزم کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کرتے کہا ہے کہ ایران ، عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا رہےگا۔
-
صدر روحانی کی عراقی وزیر اعظم الکاظمی کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
مشترکہ ایٹمی معاہدے سے انحراف قبول نہیں کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیوں کی تمدید کے سنگین نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے انحراف قبول نہیں کریں گے۔
-
ایران کا کورونا وائرس میں کمی والے علاقوں ميں اسکول اور مساجد کھولنے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس میں کمی آئي ہے یا جو علاقہ خطرے سے باہر ہیں ان علاقوں میں اسکولوں اور مساجد کو کھول دیا جائےگا۔
-
ایران کا کم خطرات والے علاقوں میں مدارس کھولنے کا پروگرام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم خطرات والے علاقوں میں مدارس کو کھول دیا جائےگا۔
-
ایلام کے عوام غیور اور بہادر ہیں
صدر حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ صوبہ ایلام میں کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایلام کے سرحدی عوام بڑے غیور اور بہادر ہیں۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست سے موافقت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کی انصاف حصص کو آزاد کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔
-
ایرانی صدر کی انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو/ باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں انڈونیشیا کو طبی وسائل فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
-
ایران کی خطے میں امریکہ کی سرگرمیوں پر قریبی نظر/ پہل نہیں کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کی خطے میں امریکہ کی سرگرمیوں پر قریبی نظر ہے ۔ ایران کبھی پہل نہیں کرے گا۔
-
صدر حسن روحانی کا آيت اللہ امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آیت اللہ شیخ ابراہیم امینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
-
ایرانی صدر کا " نور سیٹلائٹ " خلاء میں بھیجنے پر سپاہ کے سائنسدانوں کا شکریہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نور سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے پر سپاہ کے اہلکاروں اور سائنسدانوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ہے۔
-
امریکہ اورغیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موججودگی علاقائی امن و سلامتی کے لئے حظرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکہ اور غیر علاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی کو علاقائی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا حظرہ قراردیا ہے۔
-
فوج کی ہر مشکل میں ہمیشہ میدان میں موجود گي
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے سلسلے میں فوج کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ ہر مشکل کے لئے میدان میں موجود رہی ہے۔
-
ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے اقتصاد اور تجارت پر منفی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ بے روزگاری کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔
-
امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دنیا بھر میں امریکی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
-
ایران کی امریکہ کے ساتھ قانونی جنگ میں فتح
صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قانونی جنگ میں امریکہ کو شکست سے دوچار کردیا ہے اور لگسمبرگ میں ایران کے منجمد ایک ارب اور 600 ملین ڈالر آزاد ہوگئے ہیں۔
-
بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک کی ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تبعیض ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے عالمی بینک اور مالیاتی ادارے کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔