حسن روحانی
-
ایرانی کابینہ کا رواں شمسی سال کا آخری اجلاس منعقد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی صدارت میں ایرانی کابینہ کا رواں شمسی سال 1399 کا آخری اجلاس منعقد ہوا۔
-
ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار/ پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر درست نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے عملی اقدام کا انتظار ہے امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
-
مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کی پالیسی عمل کے جواب میں عمل پر استوار ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے برطانوی وزير اعظم بوریس جانسن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کی پالیسی عمل کے جواب میں عمل پر استوار ہے۔
-
امریکہ کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں شرمندگی محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
-
مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کی ضرورت ہے دوبارہ مذاکرات کی ضرورت نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانس کے صدر میکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کی ضرورت ہے دوبارہ مذاکرات کی ضرورت نہیں ۔
-
صدر روحانی کا زلزلہ سے متاثرہ علاقہ سی سخت میں فوری اقدامات کا حکم
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے زلزلہ سے متاثرہ علاقہ سی سخت میں تباہ شدہ مکانات کو فوری طور پر تعمیرکرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔
-
امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترکی کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔
-
تیل کے بغیر ملک کو چلانا ہمارے لئے قابل فخر ہے/ امریکہ کو اپنی غلطیوں کی تلافی کرنی چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تیل کے بغیر ملک کو چلانا ہماری حکومت کے لئۓ فخر کا باعث ہے۔
-
یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے لئے عملی قدم اٹھاناچاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ان کے وعدوں کی یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے لئے عملی قدم اٹھاناچاہیے۔
-
اگر امریکہ پابندیاں ختم کردےگا توایران اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قطر کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ جب بھی امریکہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں ختم کردے گا تو ایران اپنے وعدوں پر عمل دوبارہ شروع کردےگا۔
-
کورونا کا مزيد ایک سال تک رہنے کا امکان
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا کی ملک میں چوتھی لہر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مزيد ایک سال تک رہنے کا امکان ہے۔
-
صدر روحانی کی عوام سے عفو طلب کرنے کی درخواست
ایرانی صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اگر گذشتہ برسوں میں بعض شعبوں میں عوام کی خدمت کوئي کوتاہی ہوئی ہے تو میں عوام سے عفو طلب کرتا ہوں۔
-
ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اعلی اور ارفع اہداف کی سمت سرعت کے ساتھ گامزن ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں سرافراز ہوگئے، دنیا ایرانی قوم کی مقروض ہے۔
-
یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا/ اگر وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں گے ہم بھی واپس آجائیں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو ایران بھی اپنے وعدوں کی طرف لوٹ آئيں گے۔
-
ایرانی عوام کے دشمن ذلت اور رسوائی کے ساتھ سرنگوں ہوگئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کے سابق ڈکٹیٹر صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئۓ کہا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن ذلت اور رسوائی کے ساتھ سرنگوں ہوگئے۔
-
ٹرمپ مر گیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ زندہ ہے/ بال واشنگٹن کے گراؤنڈ میں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست و ناکامی اور وائٹ ہاؤ س سے اس کے خارج ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نابود ہوگیا لیکن مشترکہ ایٹمی معاہدہ ابھی زندہ ہے۔
-
ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ امریکی پابندیوں کی شکست کا مظہر
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے متعدد اقتصادی اور صنعتی پراجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر ایران میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ کو امریکہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی پابندیوں کی ناکامی اور شکست کا مظہر قراردیا ہے۔
-
ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کی پالیسیاں ناکام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ حکومت کے ذلت آمیز خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کی پالیسیاں ناکام ہوگئيں اور امریکی صدر کو اسو قت ملکی اور عالمی سطح پر ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔
-
ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس اجلاس میں ملک کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
-
کل رات کے واقعات نے امریکہ اور مغربی ممالک کی کھوکھلی جمہوریت کا پردہ فاش کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات نے امریکہ اور مغربی ممالک میں کھوکھلی جمہوریت کا پردہ فاش کردیا ہے۔
-
صدر حسن روحانی کا مہنگائي کو کنٹرول کرنے کا عزم
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے والی اعلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مہنگائي کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
-
افغانستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے/ امریکہ کو افغانستان میں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خواف اور ہرات کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں جو تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔
-
اسرائیل اور عالمی سامراجی طاقتیں شہید فخری زادہ کے قتل میں ملوث
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے دفاعی شعبہ کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ اور ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور عالمی سامراجی طاقتیں شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث ہیں۔
-
امریکہ کا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا دور گزرگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ امریکہ کا ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا دور گزرگیا ہے۔
-
ایرانی قوم امریکہ کے سامنے نہیں جھکے گي/ امریکی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگي
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ میں نئی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ایرانی قوم کے سامنے تسلیم ہوجائےگي۔
-
ہمارے لئے امریکی انتخابات میں شخص یا پارٹی کی کامیابی مہم نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے امریکہ میں شخص یا پارٹی کی کامیابی مہم نہیں ہے بلکہ امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام اہم ہے۔
-
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام/ عوام میں مایوسی پھیلانا درست نہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور اقتصادی پابندیوں کے ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
-
پیغمبر اسلام (ص) کی توہین در حقیقت تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانسیسی حکام کے گستاخانہ اور غیر معقول اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی در حقیقت تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
-
ایرانی صدر کی قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دہشت گردوں کو خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرہ باغ کے بحران کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح ہے ایران قرہ باغ کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
-
امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امریکہ کی مسلسل شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں امن مذاکرات سے انتخاباتی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔