یمن
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیر کی شب آيت اللہ فاطمی نیا کے پیکر پر نماز جنازہ ادا کی
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی شب مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔
-
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو حرم مطہرحضرت معصومہ (س) میں سپرد خاک کردیا گیا
ایران کے مقدس شہر قم میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کے پیکر پاک کو مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر کی طرف تشییع کیا گيا ۔ مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلاء اورعوام نے شرکت کی ۔
-
امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے
افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے.
-
پاکستان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ اسرائیلی پرچم نذر آتش
پاکستان کے بعض شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ " یوم النکبہ " کی سالگرہ کی مناسبت سے اسرائيل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئےہیں۔ مظاہرین نے اس موقع پرامریکہ اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش کیا۔
-
پاکستانی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔
-
تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ کی رسم تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
ایران نے فرانس کے دو جاسوسوں کو گرفتار کرلیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی اینٹیلیجنس ادارے نے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں داخل ہونے والے دو فرانسیسی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا ۔
-
تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کی تشییع جنازہ میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
-
ایران اور امارات کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے دورہ امارات سے واپسی کے بعد کہا ہے کہ ایران اور امارات کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
کراچی میں بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی
پاکستان کے شہر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکےمیں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
سری لنکا میں معاشی بحران جاری/ پیٹرول ختم ہوگیا
سری لنکا کے وزیر اعظم رانِل وکرمے سِنگھے نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے اور پیٹرول کی دستیابی معدوم ہو گئی ہے۔
-
مرحوم فاطمی نیا , انقلاب اسلامی اوررہبر معظم کی مخالفت کو معصیت اور گناہ سمجھتے تھے
مرحوم آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا بہترین معلم اخلاق، عارف ، خطیب توانا ، اسلامی مؤرخ ہونے کے علاوہ علم رجال اور عرفان میں صاحب نظربھی تھے۔
-
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں سپرد خاک کیا جائےگا
مرحوم آیت اللہ فاطمی نیا کی تشییعِ جنازہ کل بروز منگل صبح تہران یونیورسٹی سے ولیعصر (عج) اسکوائر کی طرف ادا کی جائے گی اور اس کے بعد سہ پہر کو انھیں قم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) میں سپرد خاک کیا جائےگا۔
-
یوکرائنی ڈرونز نے روسی ٹینکوں کو تباہ کردیا
اس ویڈیو میں یوکرائنی ڈرونز کی طرف سے روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل تک دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں
پاکستان کے ممتاز عالم دین اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل تک دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں.
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مرحوم حجۃ الاسلام فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین فاطمی نیا کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام فاطمی نیا کی وسیع علمی معلومات، جوانوں کے لئے فیوض و برکات کا وسیلہ تھیں۔
-
امریکہ کو سیاسی فیصلہ کرنا ہو گا/ "امیر عبداللہیان" امارات کا دورہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے بارے میں ایران نے اپنی بعض تجاویز پیش کی ہیں اور اس سلسلے میں اگر امریکہ سیاسی فیصلہ کرے گا ، تو ویانا مذاکرات ميں ہماری واپسی ممکن ہو جائےگی۔
-
مشہد مقدس میں حکیم ابوالقاسم فردوسی کی یاد میں تقریب منعقد
ایران کے شہر مشہد مقدس میں ایران کے ممتاز اور نامور شاعر حکیم ابوالقاسم فردوسی کی یاد میں شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
-
میجر جنرل باقری تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری ، تاجیکستان کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں
-
بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو مخالف جماعت کے رہنما نے تھپڑ ماردیا
بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے آئندہ ہفتہ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے آئندہ ہفتہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
-
امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک
امریکی شہر میامی میں چھوٹا طیارہ پل پر ایک گاڑی کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
-
معلم اخلاق، عارف اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ فاطمی نیا کا انتقال ہوگيا
معلم اخلاق ، عارف ، خطیب توانا اور اسلامی مؤرخ آیت اللہ سید عبداللہ فاطمی نیا کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
-
اقوام متحدہ نے پاکستان کو خشک سالی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
اقوام متحدہ نے خشک سالی سے متاثر ہونے والی فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا ہے جس میں امریکہ سمیت دیگر 22 ممالک بھی شامل ہیں۔
-
تہران میں ایران، چین اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس منعقد
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ایران، چین اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔
-
یورپ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں "آزاد فلسطین" کے حق میں نعرے
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے ہولناک مظالم کے خلاف اور فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر یورپ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں "آزاد فلسطین" کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
-
ریاست آسام میں بارشوں سے 3 افراد ہلاک اور 80 گھر تباہ
بھارتی ریاست آسام میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 80 گھروں کو نقصان پنہچا ہے۔
-
میجر جنرل باقری کل تاجیکستان کا دورہ کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری ، تاجیکستان کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ کل تاجیکستان روانہ ہوں گے۔
-
سابق آسٹریلوی کرکٹر کار حادثے میں ہلاک
سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
-
تہران میں کتاب کی 33 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کا چوتھا دن
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کتاب کی 33 ویں بین الاقوامی نمائشگاہ کے چوتھے دن بھی عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ نمائشگاہ کا سلسلہ 21 مئی تک جاری رہےگا۔
-
برطانوی شیعہ اور امریکی سنی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اہلسنت علماء سے ملاقات میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شیعہ اور امریکی سنی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔
-
لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری
لبنان بھر میں 24 ویں پارلیمانی انتخابات کا آج صبح آغاز ہوگیا ، لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
-
شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک
پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھما کے نتیجےمیں 3 سکیورٹی اہلکار اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔
-
ہوائے نو قومی فیسٹیول کی اختتامی تقریب
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی محمد مہدی اسماعیلی اور سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی کی موجودگی میں ہوائے نو قومی فیسٹیول کی اختتامی تقریب وحدت ہال میں منعقد ہوئی۔
-
عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام ویڈیو میں ریکارڈ کروادیئے
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دیا ہے ۔
-
نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا
امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
-
آئی اے ای اے کو سن 2021 ء میں ایران کی جوہری تنصیبات تک وسیع پیمانے پر رسائی حاصل رہی
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے انسپکٹروں کو سن 2021 ء میں ایران کی جوہری تنصیبات تک وسیع پیمانے پر رسائی حاصل رہی ہے۔