-
مہر خبررساں ایجنسی :
ایران کی افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے اورافغان عوام کی ترقی و خوشحالی پرتاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی کابل کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے اوردہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی پر تاکید کی ہے۔
-
مسعود فیاضی وزارت تعلیم کے لئے ایرانی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے وزارت تعلیم کے لئے نامزد وزیرمسعود فیاضی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔
-
ایران کے سرحدی علاقہ میر جاوہ میں "زائر سرائے آستان قدس رضوی" کا افتتاح
حرم مطہر رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کی موجودگي میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقہ میر جاوہ میں "زائر سرائے آستان قدس رضوی" کا شاندارافتتاح ہوا۔
-
کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
سنندج میں پہلی جستجو شدہ شہیدہ خاتون فاطمہ اسدی کی تشییع جنازہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر سنندج میں پہلی جستجو شدہ شہیدہ خاتون فاطمہ اسدی کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھر پورشرکت کی۔
-
بھارت کے سابق وزیر خارجہ کے گھر پر ہندو دہشت گردوں کا حملہ
بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کے گھر پر ہندودہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے حملہ کرکے تھوڑ پھوڑ کی ہے۔ سلمان خورشید نے اپنی کتاب میں ہندو دہشت گردوں کو داعش اور بوکوحرام قراردیا تھا۔
-
اللہ تعالی کا حرم مکہ، نبی کریم کا حرم مدینہ، حضرت علی کا حرم کوفہ اور اہلبیت کا حرم قم ہے
حضرت معصومہ کا اسم مبارک "فاطمہ" اور آپ کا مشہور لقب " معصومہ" ہے۔ آپ کے والد بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام "حضرت موسی بن جعفر(ع)" ہیں اور حضرت فاطمہ معصومہ(س) اور حضرت امام رضا (ع) کی ماں کا نام حضرت نجمہ خاتون ہے۔
-
قندہار میں طالبان کی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی / 8 دہشت گرد ہلاک
افغانستان کے صوبہ قندہارمیں طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 داعش دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل افغانستان میں طالبان کی گاڑیوں اور مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔
-
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کو سیاہ پوش کردیا گیا
قم المقدس میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے حرم کریمہ اہلبیت (س) کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔
-
کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
-
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ عنقریب ایرانی وزير خارجہ سے ملاقات کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
-
برطانیہ میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی
برطانیہ میں لیور پول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک کار میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
-
ترکی کے وزير خارجہ کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو تہران کے دورے پر ہیں ، جہاں اس نے ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
-
افغانستان کے امور میں ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کابل پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے کاظمی قمی کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ طالبان کی عبوری کابینہ کے سربراہ ملا محمد حسن آخوند، کابینہ کے نائب سربراہ ملا برادر اور عبوری وزیر خارجہ ملا متقی سے ملاقات کریں گے۔
-
تل ابیب کے جنوب میں گاڑیوں کی پارکینگ میں بھیانک آگ لگ گئی
غاصب صہیونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں گاڑیوں کی چند منزلہ پارکینگ میں بھیانک آگ لگ گئی۔
-
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات نچلی ترین سطح پرپہنچ گئے ہیں
پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات نچلی ترین سطح پرپہنچ ہیں۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر بندر عباس پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخـبر صوبہ ہرمز گان کے زلزۂہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کل رات بندر عباس پہنچ گئے۔
-
آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا
نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا۔
-
صوبہ ہرمزگان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
کرمانشاہ میں پہلی جستجو شدہ شہیدہ خاتون کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پورشرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں پہلی جستجو شدہ شہیدہ خاتون فاطمہ اسدی کی تشییع جنازہ میں عوام نے بھر پورشرکت کی۔
-
ایران کے صوبہ ہرمزگان میں 4۔6 کی شدت کا زلزلہ/ اب تک 2 افراد جاں بحق
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں 4۔6 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
امام حسن عسکری: اللہ تعالی پرایمان رکھنا اورلوگوں کوفائدہ پہنچانا دوبہترین عادتیں ہیں
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام 8 ربیع الثانی سن 232 ہجری قمری بروز جمعہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے آپ کی والدہ کا اسم گرامی جناب حدیثہ خاتون اور آپ کے والد دسویں امام حضرت امام علی نقی علیہ السلام ہیں۔
-
نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔ وزیر اعلی اروند کیجری وال نے پیر سے دارلحکومت میں اسکول اور سرکاری دفاتر ایک ہفتے تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
-
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
افغانستان کے صوبے پکتیا میں دو خواتین کی لاشیں برآمد
افغانستان کے صوبے پکتیا میں دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں جبکہ کابل میں بس میں دھماکے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
-
لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملے میں 20 سالہ جوان ہلاک
برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور معمرخاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
-
ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا رواں ماہ میں تیسرا مشترکہ اجلاس منعقد
اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کا رواں ماہ تیسرا مشترکہ اجلاس عدلیہ کے سربراہ کی میزبانی میں منعقد ہوا۔
-
خطے کے تمام عرب ممالک، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ خطے کے تمام عرب ممالک، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
-
بیلجیئم میں کورونا وائرس سے یومیہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی
بیلجیئم میں کورونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔
-
بھارتی ریاست منی پور میں فوج کی گاڑی پر حملے میں کرنل سمیت 6 افراد ہلاک
بھارتی ریاست منی پورمیں آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر گاڑی پر حملے میں اہلیہ ، بیٹے اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں ۔