کورونا وائرس
-
برازیل میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 950 افراد ہلاک
برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 950 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
فرانسیسی صدر نے کورونا وائرس کے لحاظ سے اپریل کو مشکل مہینہ قراردیدیا
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد بہت جلد 1 لاکھ تک پہنچ جائے گی اور اس سلسلے میں اپریل کا مشکل مہینہ ہے۔
-
بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال انتہائي خراب ہوگئی
بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جس کے باعث پوری قوم جان لیوا خطرے میں گھیری ہوئی ہے۔
-
برازیل کے صدر کا فوجی سربراہان کو تبدیل کرنے کا اعلان
برازیل کے صدر نے کورونا سے لڑنے میں ناکامی کا نزلہ کابینہ اور فوجی سربراہان پر گراتے ہوئے وزیر خارجہ، دفاع اور انصاف سمیت چھ وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ کورونا وائرس کا شکار
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان کے صدر اور وزیر دفاع کورونا کا شکار ہوگئے
پاکستان کے صدرعارف علوی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
-
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں یکم اپریل سے شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر یکم اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
-
بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں شدت آگئی
بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں شدت آگئی، کورونا وائرس کے مزید 68 ہزار مریض سامنے آ گئے ہیں۔
-
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
-
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا وائرس کے 62 ہزار نئے کیس رپورٹ
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 62 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم زیادہ خطرناک ہے جو خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
-
یزد میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز
نوروز کی تعطیلات اور مسافرت کی وجہ سے یزد میں کورونا کی چوتھی لہر کے شروع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
-
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 ہزار 476 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53 ہزار 476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
بھارت کا یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا اعلان
بھارت نے یکم اپریل سے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔
-
پاکستان میں اقتصادی مراکز کو ہفتہ میں 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اقتصادی مراکز کو ہفتہ میں 2 روزاور رات 8 بجے سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔
-
فلپائن میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ
فلپائن میں کورونا وائرس کے مسلسل تیسرے روز 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
-
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 14 فیصد اضافہ
دنیا بھر میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
-
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک
پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے۔
-
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے۔
-
کورونا وائرس سے 69 ممالک میں سیاحت بند ہوگئی
عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھرمیں کے 69 ممالک میں سیاحت بند ہوگئی ہے۔
-
چین نے کورونا وائرس پاسپورٹ متعارف کرا دیا
چین نے کورونا وائرس کے دوران اپنے شہریوں کی فضائی آمد و رفت کے لیے " وائرس پاسپورٹ " متعارف کرادیا ہے۔
-
کورونا کی دوسری اقسام سے برطانوی کورونا زیادہ خطرناک ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری اقسام سے برطانوی کورونا زیادہ خطرناک ہے برطانوی کورونا تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کے علائم جلدی ظاہر ہوتے ہیں۔
-
کویتی حکومت نے 30 دن تک رات کے وقت کا مکمل کرفیو نافذ کردیا
کویت نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے 30 روز کے لیے رات کے وقت مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔
-
بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں ایک بار پھر اضافہ
بھارت کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔
-
پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو 10 مارچ سے کورونا ویکسین لگائی جائےگی
پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔
-
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 26 لاکھ 1 ہزار 33 افراد ہلاک
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 26 لاکھ 1 ہزار 33 ہو گئیں۔
-
کورونا وائرس قابو سے باہر
اس کارٹون میں کورونا وائرس کے قابو سے باہر ہونے کا منظر پیش کیا جاتا ہے۔
-
رہبر معظم کی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں سفارشات
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجر کاری اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے دو پھل دار درخت کاشت کرتے ہوئے عوام کو کورونا وائرس کے سلسلے میں طبی ہدایات پر عمل کرنے کی سفارش کی۔
-
امریکہ میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ
امریکہ میں اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔