-
برطانوی وزیراعظم کی جی 7 اجلاس میں طالبان کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوشش
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی-7 کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں وہ طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رکن ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
-
طالبان کا امریکہ کو انتباہ/ مقررہ وقت کے بعد افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی ناقابل قبول
افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مقررہ وقت پر کابل ائیر پورٹ خالی نہیں کیا تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
-
کابل کے ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی۔
-
افغانستان کے صوبے پنجشیر پر کنٹرول کے لئے طالبان اور احمد مسعود کے درمیان جنگ جاری
افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔
-
افغانستان میں طالبان نے وادی پنجشیر کو فتح کرنے کے لئے سیکڑوں طالبان روانہ کردیئے
افغانستان میں طالبان نے مزاحمت کے آخری مرکز وادی پنج شیر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے سیکڑوں طالبان وادی پنج شیر کی جانب روانہ کردیئے ہیں۔
-
افغان طالبان کا تحریک طالبان پاکستان کو پاکستان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم
افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کو تشدد سے روکنے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا دیا ہے۔
-
احمد مسعود کا پنجشیر وادی کو طالبان کے حوالے کرنے سے انکار
شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
چین نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قراردیدیا
افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے نے امریکہ کو افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔
-
ایران کی دوسری کشتی بھی لبنان پہنچنے والی ہے/ امریکی سفارتخانہ کی اسلامی مزاحمت کے خلاف سازش جاری
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلامی مزاحمت کے ایک کمانڈر کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں امریکہ اور سعودی عرب کے تخریبی کردار کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ٹونی بلیئر نےافغانستان سے امریکہ کے انخلا کو احمقانہ اقدام قراردیدیا
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے افغانستان سے امریکہ کے انخلا کو احمقانہ اقدام قراردیدیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کسی بڑی حکمت عملی کی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ سیاسی بنیاد پر ہوا ہے۔
-
کابل ائیرپورٹ پر بھگدڑ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی ائیرپورٹ پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
نائجر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک
افریقی ملک نائجر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 17 دیہاتیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔
-
غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ
عرب ذرائع کے مطابق غزہ کے بعض علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا
افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔
-
افغانستان کے صوبہ بغلان میں مزاحمتی قوتوں نے طالبان سے تین اضلاع کا قبضہ چھین لیا
افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں مزاحمتی قوتوں نے طالبان سے تین اضلاع کا قبضہ چھین لیا۔ طالبان کے ہاتھ سے نکلنے والے اضلاع میں پلِ حصار، بنو اور دہ صلاح شامل ہیں۔
-
ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
-
اشرف غنی کے بھائی کا افغان طالبان کی حمایت کا اعلان
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
-
طالبان رہنما شیرمحمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں
طالبان کے 7سب سے طاقتور رہنماؤں میں سے ایک شیر محمد ستانکزئی انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون سے تربیت یافتہ ہیں۔
-
افغانستان کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا عہد کرلیا
افغانستان میں سن 80 کی دہائی میں سوویت یونین کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا عہد کرلیا ہے۔
-
افغانستان کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پراب بھی 5 ہزار 800 امریکی فوجی موجود
افغانستان کے حامد کرزئی ایئرپورٹ پر اس وقت بھی 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب برطانوی اہلکار بھی موجود ہیں۔
-
افغان طالبان تیزی سے ملک میں امن و امان بحال کررہے ہیں
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان ملک میں تیزی سے امن و امان بحال کررہے ہیں۔
-
بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید سلیمانی کا کٹا ہوا ہاتھ ایران کی طرف سے اتحادیوں کی حمایت کا واضح ثبوت
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کے ايئر پورٹ پر شہید قاسم سلیمانی کے کٹے ہوئے ہاتھ نے ثابت کردیا ہے کہ ایران اپنے اتحادیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
-
افغانستان کے سابق صدر کی متحدہ عرب امارات میں موجودگی کی تصدیق
متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدراشرف غنی اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
-
میں نے خونریزی روکنے کے لئے افغانستان کو ترک کیا
افغانستان کے صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ میں نے خونریزی روکنے کے لئے افغانستان کو ترک کیا اگر ملک نہیں چھوڑ تا تو کابل دوسرا یمن یا شام بن جاتا۔
-
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر ابو ظہبی میں موجود ہیں
افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ممکنہ طور پر امارات میں موجود ہیں۔
-
افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے
افغان طالبان نے کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کو آزاد کرانا سب افغانیوں کی خواہش اور حق تھا، کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں رکھیں گے اور امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
-
شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کی آزادی کے بارے میں ان کے دفتر کا اعلامیہ جاری
شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کی آزادی کے بارے میں ان کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ دنیا بھر، عالم اسلام اور دنیائے تشیّع کے تمام حریت پسند اور خاص طور پر ایرانی عوام جانتے ہیں کہ نائجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ زکزاکی کو تمام بےبنیاد الزامات سے باعزت بری کردیا ہے۔
-
کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گيا
امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔
-
طالبان نے دارالحکومت کابل میں اپنا گورنر مقرر کردیا
طالبان نے ملا شیریں کوافغانستان کے دارالحکومت کابل کا گورنر مقرر کردیا ہے۔
-
کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا، سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن جاری ہے۔